۶ مرداد ۱۴۰۳ |۲۰ محرم ۱۴۴۶ | Jul 27, 2024
درس اخلاق

حوزہ / جامعۃ الزہراء (س) میں ایڈمشن کے امور کی انچارج نے جامعۃ الزہراء (س) میں ایرانی اور غیر ایرانی طلباء کے ایڈمشن کے مراحل اور مختلف پالیسیوں کی وضاحت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ الزہراء (س) میں ایڈمشن کے امور کی جنرل منیجر محترمہ اشرف السادات ارمکان نے "جامعۃ الزہراء (س) میں ایرانی اور غیر ایرانی طلباء کی ایڈمشن پالیسیوں کی وضاحت اور داخلہ کے عمل سے آشنائی" کے عنوان پر جامعۃ الزہراء (س) قم کے اسلامی بیداری ہال میں منعقدہ درسِ اخلاق کے دوران اپنے خطاب میں کہا: جامعۃ الزہراء (س) میں خواتین طلبہ کی تعلیم کے تمام مواقع فراہم کئے گئے ہیں۔ دنیا بھر سے خواتین اس دینی اور تعلیمی ادارے میں تعلیم حاصل کر سکتی ہیں۔

جامعۃ الزہراء (س) میں ایڈمشن کے امور کی انچارج نے اس تعلیمی ادارے میں خواتین کی حضوری اور ورچوئل تعلیم کے بارے میں بیان کرتے ہوئے کہا: جامعۃ الزہراء (س) میں اس وقت تعلیمی سطح دو، تین، چار (ایم-اے،ایم-فل، ماسٹرز لیول) کی رجسٹریشن شروع ہو چکی ہے جو 26دسمبر 2022ء تک جاری رہے گی۔

محترمہ ارمکان نے مزید کہا: رجسٹریشن میں دلچسپی رکھنے والے افراد https://paziresh.jz.ac.ir پر وزٹ کر کے داخلہ کی شرائط کے بارے میں جان سکتے ہیں اور پراسپکٹس کو بغور پڑھنے کے بعد رجسٹریشن کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔

انہوں نے جامعۃ الزہراء (س) میں خواتین کے لیے مناسب تعلیمی اور فلاحی سہولیات کا ذکر کرتے ہوئے کہا: اس ادارے میں خواتین کی تعلیم کے لیے تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ خواتین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مباحثِ علمی کے علاوہ مختلف شعبوں اور کورسز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جن میں شرکت کر کے وہ حصولِ علم کے علاوہ مختلف شعبوں میں بھی مہارت حاصل کر سکتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • زہراحسان PK 14:50 - 2024/02/11
    0 0
    ایڈمیشن
    • کومل ناز 08:25 - 2024/04/30
      0 0
      ہم بھی جامع میں اڈمیشن لینا چاہتے ہیں
  • بشریٰ PK 11:04 - 2024/03/05
    0 0
    ایڈمیشن کی معلومات چاہیے
  • بتول فاطمہ IN 07:49 - 2024/05/18
    0 0
    ہم ہندوستان سے ہے اور یہی سے علم حاصل کیا ہے اور اب ایران میں ایڈمیشن ‌کرانا چاہتے ہے