۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
ثبت نام جامعه الزهرا

حوزہ / جامعۃ الزہراء (س) قم میں ایڈمشن کے امور کی انچارج نے جامعۃ الزہراء (س) میں سال 2023ء  کے لئے طلباء کے ایڈمشن کی تاریخ میں توسیع کی خبر دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ الزہراء (س) قم میں ایڈمشن کے امور کی جنرل منیجر محترمہ اشرف السادات ارمکان نے "جامعۃ الزہراء (س) میں سال 2023ء کے لئے طلباء کی تعلیمی سطح دو، تین، چار (ایم-اے،ایم-فل، ماسٹرز لیول) کی رجسٹریشن میں 10 جنوری 2023ء تک توسیع کا اعلان کیا ہے۔

جامعۃ الزہراء (س) میں ایڈمشن کے امور کی انچارج نے اس تعلیمی ادارے میں خواتین کی حضوری اور ورچوئل تعلیم کے بارے میں بیان کرتے ہوئے کہا: جامعۃ الزہراء (س) میں تعلیمی سطح دو، تین، چار (ایم-اے،ایم-فل، ماسٹرز لیول) میں مکمل حضوری تعلیم کے علاوہ صبح اور شام کی دو شفٹوں میں وقتی اور جز وقتی تعلیم کا انتظام کیا گیا ہے۔ دینی علوم میں دلچسپی رکھنے والی خواتین اپنی شرائط کے مطابق ان میں سے کسی ایک پروگرام کا انتخاب کر سکتی ہیں۔

محترمہ ارمکان نے مزید کہا: رجسٹریشن میں دلچسپی رکھنے والی خواتین https://paziresh.jz.ac.ir پر وزٹ کر کے داخلہ کی شرائط کے بارے میں جان سکتی ہیں اور پراسپکٹس کو بغور پڑھنے کے بعد رجسٹریشن کے لیے درخواست دے سکتی ہیں۔

انہوں نے جامعۃ الزہراء (س) میں خواتین کے لیے مناسب تعلیمی اور فلاحی سہولیات کا ذکر کرتے ہوئے کہا: اس ادارے میں خواتین کی تعلیم کے لیے تمام ممکنہ سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ خواتین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مباحثِ علمی کے علاوہ مختلف شعبوں اور کورسز کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جن میں شرکت کر کے وہ حصولِ علم کے علاوہ مختلف شعبوں میں بھی مہارت حاصل کر سکتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Fatima nissa IN 19:04 - 2023/01/09
    0 0
    My name is fatima nissa I am from kargil And i read I class 12th My father name is mohd hadi
  • Nargis khatoon IN 19:08 - 2023/01/09
    0 0
    My name is nargis khatoon And I am from Kargil I read in 1st semester My father name is mohd Hussain
  • Fatima nissa IN 19:10 - 2023/01/09
    0 0
    My name is fatima nissa I am from kargil I read in class 12th My father name is mohd hadi
  • Nargis khatoon IN 19:15 - 2023/01/09
    0 0
    .my name is nargis khatoon I am from Kargil I read in 1st semester My father name is mohd Hussain
  • ساجد علی PK 14:25 - 2023/12/10
    0 0
    نام ساجد والد اعجاز علی میں بارھویں کلاس پاس ھوں اور مدرسے میں ھدایۃ اور صمدیا