۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
فارسی تعلیم کے حصول کیلئے سکالرشپ کا اعلان

حوزہ/ سعدی فائونڈیشن کے شعبہ تعلیم و تحقیق نے وزارت سائنس، تحقیق اور ٹیکنالوجی ،اسلامی جمہوریہ ایران کے تعاون سے بیرون ملک سے تعلق رکھنے والے فارسی زبان کی تعلیم کے حصول کے خواہشمند غیر فارسی زبان افراد کو ماسٹرڈگری کیلئے اے کلاس اسکالرشپ کا اعلان کیا ہے ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سعدی فائونڈیشن کے شعبہ تعلیم و تحقیق نے وزارت سائنس، تحقیق اور ٹیکنالوجی ،اسلامی جمہوریہ ایران کے تعاون سے بیرون ملک سے تعلق رکھنے والے فارسی زبان کی تعلیم کے حصول کے خواہشمند غیر فارسی زبان افراد کو ماسٹرڈگری کیلئے اے کلاس اسکالرشپ کا اعلان کیاہے ۔

جس کے مطابق مندرجہ ذیل شرائط پر اترنے والے امیدواروں سے 11دسمبر2022تک اسکالرشپ کیلئے اپنے نام رجسٹریشن کرانے اور ضروری کاغذات جمع کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

1۔کسی معروف بین الاقوامی یونیورسٹی سے فارسی زبان و ادب، لسانیات، غیر ملکی زبان کی تعلیم، بین الاقوامی تعلقات، مشرق شناسی اور ایران شناسی کے علوم میں سے کسی ایک شعبے میں بیچلر کی ڈگری کا حامل ہو۔(خاص حالات میں، دوسرے شعبوں سے داخلے پر بھی غور کیا جاتا ہے۔)

2۔کم ازکم عمر کی بالائی حد 30سال ہو(خاص شرائط میں اضافہ ممکن ہے)

3۔فارسی زبان کی مہارت کی ٹیسٹ (آمفا۔ آزمون مہارت زبان فارسی۔)میں کم از کم 7 یا 9 کا سکور حاصل کرے۔( خاص شرائط کی صورت میں مخصوص فیصلہ کیا جا سکتا ہے)

4۔فائنل داخلہ انٹرویو میں کامیابی

نوٹ:یونیورسٹی کی منظوری سائنس، تحقیق اور ٹیکنالوجی کی وزارت کے معیار پر مبنی ہے۔

اسکالرشپ رجسٹریشن کیلئے اس لنک پر کلک کریں:

https://core.saadifoundation.ir/scholarship

رجسٹریشن کی آخری تاریخ:11دسمبر2022

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .