بدھ 25 مئی 2022 - 09:48
جامعۃ المصطفی ایک منفرد بین الاقوامی یونیورسٹی ہے

حوزہ / ایران کے وزیر علوم تحقیق و ٹیکنالوجی ڈاکٹر محمد علی زلفی گل نے جامعۃ المصطفی کو ایک بین الاقوامی اور منفرد یونیورسٹی قرار دیتے ہوئے کہا: فارسی زبان کی ترویج و ترقی میں جامعۃ المصطفی کی سرگرمیاں قابل تعریف ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وزیر علوم تحقیق و ٹیکنالوجی ڈاکٹر محمد علی زلفی گل نے قم میں جامعۃ المصطفی العالمیہ (المصطفی انٹرنیشنل یونیورسٹی) کے سربراہ سے ملاقات میں جامعۃ المصطفی کو فارسی زبان کی ترویج و ترقی میں ایک منفرد قرار دیا۔

ڈاکٹر محمد علی زلفی گل نے کہا: جامعۃ المصطفی کی یہ سرگرمی ایک قومی فریضہ کے طور پر ہے کیونکہ ہر ایرانی کسی بھی نسل اور نظریہ کا ہی کیوں نہ حامل ہو اپنی زبان کو وسعت دینے اور اس کی ترویج میں دلچسپی رکھتا ہے۔ لہٰذا یہ مسئلہ جامعۃ المصطفی کے مذہبی فریضے کے علاوہ ایک قومی فریضہ ہے۔ اس سلسلے میں وزارت علوم تحقیق و ٹیکنالوجی ہرممکنہ خدمات اور تعاون فراہم کرے گی۔

انہوں نے مزید کہا: جامعۃ المصطفی ایک بین الاقوامی یونیورسٹی ہے اور یہ عملی طور پر قومی اور بین الاقوامی دونوں قسم کے افراد کو شامل ہے۔ جو علمی، ثقافتی اور سفارت کاری کے حوالے سے ایک منفرد یونیورسٹی شمار ہوتی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha