۱۳ آذر ۱۴۰۳ |۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 3, 2024
المصطفی

حوزہ / اہل بیت(ع) یونیورسٹی کے سرپرست نے جامعۃ المصطفی کی مرکزی عمارت میں حجۃ الاسلام والمسلمین عباسی سے ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین عباسی نے اہل بیت(ع) یونیورسٹی کے ڈائریکٹر سے ملاقات میں حجۃ الاسلام والمسلمین جازاری اور ان کے ساتھیوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا: جامعۃ المصطفی میں اس وقت اندرون و بیرون ملک سے تقریباً 130 قومیت کے طلبہ تعلیم حاصل کر رہے ہیں کہ جو قومی تنوع کے لحاظ سے دنیا کے باقی علمی مراکز میں سے منفرد اعزاز ہے۔

انہوں نے جامعۃ المصطفی اور اہل بیت (ع) یونیورسٹی کے درمیان روابط کا ذکر کرتے ہوئے کہا: جامعۃ المصطفی اور اہل بیت (ع) یونیورسٹی دونوں ایک مشترکہ ہدف و مقصد کی تکمیل کے لئے کوشاں ہیں اور ہم اپنے آپ کو ایک دوسرے سے الگ نہیں سمجھتے ہیں۔

حجۃ الاسلام و المسلمین عباسی نے دونوں مراکز کے درمیان موجود تعاون کے شعبوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا: جامعۃ مصطفی علمی اور بین الاقوامی میدانوں میں بہت اچھی صلاحیتوں کی حامل ہے اور ان صلاحیتوں کو ملک کے مختلف حصوں میں موجود علمی مراکز اور یونیورسٹیز کے درمیان شیئر کرنے کے لیے آمادہ ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اس میدان میں اہل بیت (ع) یونیورسٹی کے ساتھ مل کر تعلیمی اہداف کو حاصل کیا جائے گا۔

اہل بیت (ع) یونیورسٹی کے سرپرست نے بھی اس ملاقات میں جامعۃ المصطفی میں شرکت اور حجۃ الاسلام والمسلمین عباسی سے ملاقات پر خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا اور کہا: جامعۃ المصطفی کے بین الاقوامی میدان میں بہت قیمتی تجربات ہیں اور ان تجربات سے استفادہ اہل بیت (ع) یونیورسٹی کے لیے بہت مددگار ثابت ہوگا۔

انہوں نے اہل بیت (ع) یونیورسٹی کو اپ گریڈ کرنے کے سلسلے میں کی جانے والی سرگرمیوں کے بارے میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا: گذشتہ سال ہماری کوشش تھی کہ یونیورسٹی کو اپ گریڈ کرنے کے لیے کچھ اقدامات کیے جائیں لیکن اس سال یونیورسٹی کے پروگراموں کی کیفیت کو بہتر بنانے پر زیادہ توجہ دی گئی ہے۔

آخر میں حجۃ الاسلام و المسلمین جازاری نے مختلف شعبوں میں جامعۃ المصطفی کے اہل بیت (ع) یونیورسٹی کے ساتھ تعاون کی ضرورت پر زور دیا اور کہا: جامعۃ المصطفی فارسی زبان کی تدریس کے لحاظ سے بہترین طریقہ کار اور استعداد رکھتی ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ اس صلاحیت کو یونیورسٹی کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ کورسز کے انعقاد، اسکالرشپ کی فراہمی، اساتذہ اور طلباء کے تبادلے، مشترکہ علمی کانفرنسز اور میٹنگز کے انعقاد وغیرہ میں تعاون کے بہت اچھے شعبے وضع کیے جا سکتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ اس ملاقات میں جامعۃ المصطفی کے شعبۂ ارتباطات و بین الاقوامی امور کے ڈائریکٹر حجۃ الاسلام و المسلمین قنبری اور جامعۃ المصطفی کے شعبۂ تعلیم کے سرپرست حجۃ الاسلام و المسلمین جزائری اور اہل بیت (ع) یونیورسٹی کے متعدد عہدیداروں نے شرکت کی اور دونوں فریقین نے تعاون کے مختلف شعبوں پر تبادلۂ خیال کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .