جمعہ 10 اکتوبر 2025 - 09:29
مذہبی اور سیاحتی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے شہر قم کو ترقی و پیشرفت کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے

حوزہ/ حجت الاسلام عباس علی باباگل زاده نے کہا: ایران کے صوبہ قم میں مذہبی اور سیاحتی صلاحیتیں ایک ساتھ موجود ہیں۔ اس صلاحیت کو قم کی ترقی کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم گورنری میں زائرین کی فلاح و بہبود کے امور کے شعبہ کے سربراہ حجت الاسلام عباس علی باباگل زاده نے کہا: شہر قم کئی صلاحیتوں کا حامل ہے جن میں اکثر اب تک عوام کو متعارف نہیں کرائی گئی ہیں۔

انہوں نے کہا: قم صوبے کی موقعیت کو اگر مدنظر رکھا جائے تو اس میں مذہبی اور سیاحتی دونوں صلاحیتیں ایک ساتھ موجود ہیں۔

قم گورنری میں زائرین کی فلاح و بہبود کے امور کے شعبہ کے سربراہ نے مزید کہا: ان صلاحیتوں اور مواقع سے دینی، ثقافتی اور یہاں تک کہ معاشی مقاصد کے لیے بہترین فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے اور قم شہر کی ترقی و پیشرفت کے لیے اقدامات کیے جا سکتے ہیں۔

حجت الاسلام باباگل زادہ نے رہبر معظم انقلاب اسلامی اور مرحوم آیت اللہ بہجت (رہ) سمیت عصر حاضر کے تمام بزرگ علماء کی طرف سے حرم امامزادہ موسی مبرقع (حضرت امام تقی علیہ السلام کے فرزند) کو دی جانے والی خصوصی توجہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: سالانہ 20 ملین زائرین صوبہ قم کا سفر کرتے ہیں اور اگر ان میں قم شہر میں موجود ان بزرگ ہستیوں کا درست تعارف کرایا جائے تو ہم اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے بہترین نتائج حاصل کر سکتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha