پیر 27 اکتوبر 2025 - 17:03
عوام اور زائرین کی خدمت انتہائی اہم اور بنیادی فریضہ ہے

حوزہ/ مدیر حوزہ علمیہ نے قم کے عوام اور زائرین کی خدمت کو ایک اہم اور بنیادی فریضہ قرار دیتے ہوئے کہا: شہر قم کی حیثیت و مقام بے مثال ہے اور یہاں انجام پانے والی ہر خدمت اس کے شایانِ شان ہونی چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم کے میئر فرامرز عظیمی نے اپنے معاونین کے ہمراہ مدیر حوزہ‌ علمیہ آیت اللہ علی رضا اعرافی سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اس ملاقات کے آغاز میں آیت اللہ اعرافی نے بلدیہ کی خدمات قم کو سراہتے ہوئے شہر مقدس قم کی اہمیت اور اس شہر میں عوام اور زائرین کے لیے مؤثر خدمات کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔

آیت اللہ اعرافی نے شہر مقدس قم کی خدمت کو اسلام، مکتب تشیع اور حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کی خدمت قرار دیتے ہوئے کہا: قم کا مقام اور منزلت منفرد ہے لہٰذا یہاں انجام پانے والی ہر خدمت اسی عظمت کے لائق ہونی چاہیے۔

مجلس خبرگان رهبری کے اس رکن نے شہر میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹس کو زائرین اور مقامی عوام کی بنیادی ضرورت شمار کرتے ہوئے کہا: اگرچہ قم شہر کی بلدیہ نے حرم کے اطراف اور مرکزی علاقے میں خدمات کی جانب توجہ دی ہے لیکن اب بھی بہت سے زائرین اور طلاب حرم مطہر کے اطراف میں محدود فضا کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرتے ہیں، اس کے لیے زیادہ سنجیدہ اور وسیع اقدامات کی ضرورت ہے۔

عوام اور زائرین کی خدمت انتہائی اہم اور بنیادی فریضہ ہے

آیت اللہ اعرافی نے آخر میں حوزہ علمیہ کے قم میونسپل کمیٹی کے ساتھ مزید تعاون کا اعلان کرتے ہوئے کہا: حوزہ علمیہ، شہر کے مسائل اور عوام کی ضروریات کے حل میں شریک ہونے کے لیے آمادہ ہے کیونکہ ہم عوام کی خدمت کو اپنا دینی فریضہ جانتے ہیں۔

شہر قم کے میئر فرامرز عظیمی نے بھی اپنی گفتگو کے دوران کہا: قم ایک زیارتی اور سیاحتی شہر ہے، لہٰذا اس کی شہری منصوبہ بندی میں محض گاڑیوں اور رفتار کو معیار نہیں بنایا جا سکتا۔ نئے شہری منصوبوں میں کوشش کی گئی ہے کہ راستے اور زیریں گزرگاہیں اس انداز سے ترتیب دی جائیں کہ زائرین کی سکونت، امنیت اور پیادہ‌روی کے لیے انہیں مناسب ماحول فراہم ہو اور شہر کی زیارتی تاثیر باقی رہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha