۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجت الاسلام حسن منصوریان  رئیس کمیسیون فرهنگی و عضو شورای اسلامی شهر مشهد

حوزہ / حجت الاسلام منصوریان نے کہا: ایک دینی طالب علم کو اپنی تعلیم کے دوران یہ بات ذہن مین رکھنی چاہئے کہ اس کا ہدف اور فریضہ ایک عالمی فریضہ ہے۔ حضرت امام خمینی (رہ) نے ظلم و ظلمت کے خلاف اپنی دینی فعالیت کو ایک حجرے سے پوری دنیا تک وسعت دی۔

حوزہ نیوز ایجنسی مشہد سے نامہ نگار کے مطابق، مدرسہ آل البیت انٹرنیشنل مشہد کے پانچ ممالک یمن، سعودی عرب، الجزائر، بحرین اور شام کے طلباء نے ثقافتی کمیشن کے سربراہ اور مشہد اسلامی کونسل کے رکن حجت الاسلام حسن منصوریان سے ملاقات کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس ملاقات میں مدرسہ آل البیت انٹرنیشنل مشہد کے مدیر حجت الاسلام رضا ابراہیم پور نے کہا: اس ملاقات کا مقصد دوسرے ممالک کے طلباء کو ثقافتی امور اور اس کے اثرات سے آشنا کرنا ہے۔

مشہد مقدس کی اسلامی کونسل کے ثقافتی کمیشن کے سربراہ نے بھی عالمی سطح پر انسانی اثر و رسوخ کے امکان کی طرف اشارہ کیا اور کہا: انسان اتنی ہی ترقی کرتا ہے جس کی وہ توقع کرتا ہے لہذا ایک طالب علم ہونے کی حیثیت سے ہمیں اپنے آپ سے عالمی سطح پر توحید اور عدل کو قائم کرنے کی توقع رکھنی چاہیے۔

انہوں نے طلبہ کو نصیحت کرتے ہوئے کہا: جس قدر علم کی نورانیت زیادہ ہوتی جائے گی اس کے مقابلہ میں آپ کی ذمہ داری بھی سنگین تر ہوتی جائے گی کیونکہ نور اور ظلمت میں جتنا زیادہ فرق ہوگا، اتنا ہی ان کے درمیان تصادم بھی زیادہ ہوگا۔

حجت الاسلام منصوریان نے کہا: ایک دینی طالب علم کو اپنی تعلیم کے دوران یہ بات ذہن مین رکھنی چاہئے کہ اس کا ہدف اور فریضہ ایک عالمی فریضہ ہے۔ حضرت امام خمینی (رہ) نے ظلم و ظلمت کے خلاف اپنی دینی فعالیت کو ایک حجرے سے پوری دنیا تک وسعت دی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .