حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، حوزہ علمیہ کی اعلی کونسل کے سیکرٹری آیت اللہ شب زندہ دار نے مؤسسہ عالی فقہ و علوم اسلامی میں طلباء کے عمامہ گذاری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عید مبعث کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا: معمم ہونے والے عزیز طلبہ کو معلوم ہونا چاہئے کہ ان کے سر پر تاجِ افتخار، عمامہ پہننا بہت بڑی سعادت ہے۔
انہوں نے کہا: حضرت امام خمینی (رح) فرماتے تھے کہ طلباء کی یہ خصوصیت ہے کہ اگر ان میں سے کسی ایک کا بھی کوئی برا عمل سامنے آئے تو وہ تمام طلباء سے منسوب کر دیا جاتا ہے۔
حوزہ علمیہ کی اعلی کونسل کے سیکرٹری نے مزید کہا: تمام طلباء کو طالب علمی کے آداب کا خیال رکھنا چاہیے لیکن جو شخص یہ لباس پہنتا ہے اسے اور زیادہ محتاط رہنا چاہیے چونکہ آپ میں سے کسی ایک بھی کوئی عمل صنفِ روحانیت پر اثر ڈالتا ہے۔
انہوں نے مدرسہ خان قم کا ایک واقعہ نقل کرتے ہوئے کہا: مدرسہ خان میں ایک طالب علم حجرہ میں رہتا تھا اور امام راحل (رح) تک یہ بات پہنچی کہ اس طالب علم نے ایک نامناسب بات کہی ہے۔ امام (رح) نے فرمایا کہ یہ طالب علم قم سے چلا جائے۔ جب کہا گیا کہ یہ طالب علم محنتی اور پڑھنے والا ہے تو امام (رح) نے فرمایا کہ "نہیں، چونکہ ایک طالب علم کی نامناسب بات تمام طلباء کے حساب میں آتی ہے اور روحانیت کے وقار کو نقصان پہنچاتی ہے"۔
آیت اللہ شب زندہ دار نے کہا: علماء، انبیاء کے ورثاء ہیں پس انبیاء کے وارثوں کو چاہیے کہ ان کا سلوک، عمل اور رویہ ایسا ہو جو معاشرے کو تذکیہ و تعلیم دے۔ علماء، طلباء، فضلاء اور روحانیوں کو معاشرے اور تمام لوگوں کی تزکیہ کی ذمہ داری اٹھانی چاہیے۔
آپ کا تبصرہ