اتوار 27 اپریل 2025 - 13:22
طالب علمی ایک ایسا باعزت راستہ ہے جسے خدا نے مخصوص افراد کے لیے چنا ہے اور اس سے قیمتی کوئی فریضہ نہیں

حوزہ/ حوزہ علمیہ کی اعلیٰ کونسل کے سیکریٹری نے کہا: طالب علمی یعنی علوم، مقاصد اور معارف اہل بیت علیہم السلام کی خدمت کرنا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کی اعلیٰ کونسل کے سیکریٹری آیت اللہ مهدی شب زندہ دار نے حوزات علمیہ کے مدیران، اساتذہ اور طلاب سے ملاقات کے دوران طالب علمی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا: طالب علمی یعنی علوم، مقاصد اور معارف اہل بیت علیہم السلام کی خدمت کرنا۔ اگر انسان اس فریضہ کی قدر و منزلت کو جان لے تو کبھی تھکے گا نہیں اور مطلوبہ نتیجے تک پہنچنے تک کسی بھی زحمت یا تکلیف سے نہیں گھبرائے گا۔

انہوں نے کہا: دینی طالب علم ہونا ایک نہایت باعزت راستہ ہے جسے خداوند متعال نے مخصوص افراد کے لیے چنا ہے اور اس سے زیادہ قیمتی کوئی فریضہ نہیں ہے۔

طالب علمی ایک ایسا باعزت راستہ ہے جسے خدا نے مخصوص افراد کے لیے چنا ہے اور اس سے قیمتی کوئی فریضہ نہیں

حوزہ علمیہ کی اعلیٰ کونسل کے سیکریٹری نے کہا: طالب علمی اہل بیت علیہم السلام کے نظریات پر گامزن رہنے کا نام ہے، جو انسانوں کا ہاتھ تھام کر انہیں ملکوت اور دائمی نجات کی طرف لے جانے اور طاغوتوں اور استعماری قوتوں سے نجات دلانے کا مشن ہے۔

آیت اللہ شب زندہ دار نے سورہ مائدہ کی آیت ۳۵ «يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَابْتَغُوا إِلَيْهِ الْوَسِيلَةَ وَجَاهِدُوا فِي سَبِيلِهِ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ» (اے ایمان والو! اللہ سے ڈرو، اس کی طرف تقرب کا ذریعہ تلاش کرو اور اس کی راہ میں جہاد کرو تاکہ فلاح پاؤ) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: کامیابی کے بنیادی ارکان تقویٰ، جہاد اور ابتغائے وسیلہ (اللہ کی قربت کے لیے صحیح راستے کی تلاش) ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha