حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مدرسہ مشکات قم میں طلاب کی عمامہ پوشی کی تقریب آیت اللہ محمد مہدی شب زندہ دار، حوزات علمیہ کی اعلیٰ کونسل کے سیکرٹری اور حجت الاسلام والمسلمین محمود محمدی عراقی، دفتر رہبر معظم انقلاب قم کے مسئولین کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔
حوزات علمیہ کی اعلیٰ کونسل کے سیکرٹری نے اپنی گفتگو کے آغاز میں طالب علمی اور روحانیت کے مقام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: طالب علم ہونا یعنی اسلام اور امام زمان (عج) کی خدمت کرنا۔ یہ لباس اور عمامہ دین اور معاشرے کے حوالے سے ہماری بڑی ذمہ داری کی علامت ہے۔
انہوں نے مزید کہا: طلاب اور روحانی حضرات کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے کہ یہ لباس خدمت اسلام کا لباس ہے اور کبھی بھی دنیا اور اس کی چمک دمک سے دل نہیں لگانا چاہیے۔
انہوں نے اپنی گفتگو کے دوران امام جعفر صادق علیہ السلام کے خادم کا ایک واقعہ نقل کرتے ہوئے کہا: امام جعفر صادق علیہ السلام کے زمانے میں خراسان کے ایک مالدار شخص نے امام کے خادم کو یہ پیشکش کی کہ وہ اپنی تمام دولت اسے دے گا بشرطیکہ وہ امام صادق علیہ السلام کی خدمت کا موقع اسے دے دے۔ خادم ابتدا میں خوش ہوا لیکن جب اس نے یہ بات امام علیہ السلام سے ذکر کی تو امام علیہ السلام نے فرمایا: ’’قیامت کے دن رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور ائمہ علیہم السلام الٰہی فیض کا واسطہ ہوں گے۔ کیا تم یہ مقام دنیا کی دولت کے بدلے دینا چاہتے ہو؟‘‘ خادم فوراً اپنے فیصلے سے دستبردار ہو گیا اور سمجھ گیا کہ اہل بیت علیہم السلام کی خدمت دنیا کی دولت سے کہیں زیادہ قیمتی ہے۔‘‘
آیت اللہ شب زندہ دار نے اس واقعہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے طلاب سے کہا: اہل بیت علیہم السلام کی خدمت اور اسلامی معارف کی ترویج کے لیے کوشش کرنا ایک طلبہ کے لیے سب سے بڑا اعزاز ہے۔ یہ لباس خدمت اسلام کا لباس ہے لہذا دنیا اور اس کی مظاہر سے کبھی دل نہیں لگانا چاہیے۔









آپ کا تبصرہ