حوزہ نیوز ایجنسی مشہد کے نامہ نگار سے گفتگو کرتے ہوئے حوزہ علمیہ خراسان کے استادِ اخلاق حجت الاسلام والمسلمین غفارفام نے کہا: رمضان المبارک بندگی اور روحانیت کا مہینہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا: یہ مبارک مہینہ ایک قیمتی موقع ہے، جس کی عظمت کو ہر مبلغ کو درک کرنا چاہیے اور اس کی روحانی اور معنوی ظرفیت سے بہترین طور پر استفادہ کرنا چاہیے۔
حوزہ علمیہ خراسان کے استادِ اخلاق نے کہا: ماہ مبارک رمضان وہ مہینہ ہے جس میں خداوند عالم ہر وقت اپنے بندوں کو پکارتا ہے اور فرماتا ہے "هل من مستغفر فأغفر له؟" یعنی "کیا کوئی سوال کرنے والا ہے کہ میں اس کی حاجت پوری کروں؟" یہ الہی پیغام مبلغین کے لیے ایک موقع ہے کہ وہ لوگوں کو خدا کی بارگاہ کی طرف رہنمائی کریں اور ان کے دلوں کو یادِ الہی سے جوڑیں۔
حجتالاسلام غفار فام نے اس مبارک مہینہ میں تبلیغِ دین کے دوران مبلغین کی خاص ذمہ داری پر زور دیتے ہوئے کہا: یاد رکھیں کہ ان دنوں میں جب دل نرم اور روح حقیقت کو قبول کرنے کے لیے زیادہ آمادہ ہوتی ہے، ایک نصیحت، ایک حدیث، یا ایک آیت انسانی وجود میں ایک اندرونی انقلاب برپا کر سکتی ہے۔
انہوں نے کہا: یہ مہینہ لوگوں کی ہدایت کے لیے ایک نادر موقع ہے۔ جس طرح اللہ تعالیٰ اس مہینے میں دن رات دعاؤں کو قبول کرنے اور بخشش کے دروازے کھولنے کے لیے تیار ہے، اسی طرح مبلغین کو بھی شب و روز دین کی تبلیغ اور دینی شبہات کے ازالے کے لیے کوشاں رہنا چاہیے۔









آپ کا تبصرہ