پیر 3 مارچ 2025 - 17:23
ماہِ مبارک رمضان حسنِ اخلاق اور لوگوں کے ساتھ نیک برتاؤ کا درس دیتا ہے

حوزہ / حوزہ علمیہ خراسان کی اعلیٰ کونسل کے رکن نے کہا: ماہِ مبارک رمضان نفس کی تطہیر اور اللہ سے قربت کے لیے ایک بے نظیر موقع ہے۔ اس بابرکت ماہ میں رحمتِ الٰہی کے دروازے کھل جاتے ہیں اور بندگان کو باطنی پاکیزگی اور انوارِ قدسی سے فیضیاب ہونے کی توفیق ملتی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی مشہد سے نامہ نگار کے مطابق، حوزہ علمیہ خراسان کی اعلیٰ کونسل کے رکن آیت‌ الله مہدی مروارید نے اپنے درسِ اخلاق میں ماہِ مبارک رمضان کے روحانی پہلوؤں اور بے شمار فضیلتوں کو بیان کیا اور اس بابرکت ماہ کی اہمیت کے ساتھ ساتھ مومنین کی ذمہ داریوں اور انوارِ قدسی سے استفادے کے طریقے بیان کیے۔

انہوں نے نبی اکرم (ص) کی اس حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں کہ "ماہِ رمضان، اللہ کا مہینہ ہے؛ وہ مہینہ جس میں خداوندِ متعال اپنے بندوں کے لیے رحمت، مغفرت اور ہدایت کے دروازے کھول دیتا ہے"۔

حوزہ علمیہ خراسان کی اعلیٰ کونسل کے رکن نے کہا: یہ مہینہ روح کی پاکیزگی، نفس کی تہذیب اور بارگاہِ الٰہی سے قریب ہونے کا بے مثال موقع ہے۔

انہوں نے ماہِ مبارک رمضان میں حسنِ اخلاق اور لوگوں کے ساتھ نیک برتاؤ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا: رمضان، تربیت اور نفس کی تزکیہ کا مہینہ ہے اور مومنین کو چاہیے کہ اس ماہ میں اپنی گفتار و کردار کی پہلے سے زیادہ حفاظت کریں۔ جو شخص اس ماہ میں لوگوں کے ساتھ حسنِ اخلاق سے پیش آئے، اسے ایسا انعام ملے گا جو پلِ صراط سے آسانی سے گزرنے کا سبب بنے گا۔

آیت‌ الله مروارید نے نبی اکرم (ص) اور اہل بیت (ع) کی سفارشات کی روشنی میں رمضان کے معنوی مواقع سے استفادے پر زور دیتے ہوئے علماء اور طلاب سے کہا: ان ایام کو غنیمت سمجھیں، خود بھی تقویٰ، تعلیم اور عمل کے حامل ہوں اور لوگوں کو بھی اس مہینے کی فضیلتوں سے آشنا کریں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha