بدھ 19 مارچ 2025 - 08:00
دل کا گناہ اور غفلت کی آلودگی سے پاک ہونا دینی حقیقت اور ولایت کے ادراک کا سبب بنتا ہے

حوزہ/ حجت‌الاسلام ناصری نے مدرسہ علمیہ حضرت نرجس خاتون(س) دولت‌آباد کی تقریبِ افطار میں ماہ رمضان کو تہذیب نفس اور قربِ الٰہی کا سنہری موقع قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مدرسہ علمیہ تخصصی حضرت نرجس خاتون (س) دولت‌آباد کے مجلسِ امناء کے سربراہ حجت‌ الاسلام والمسلمین شیخ احمد ناصری نے اساتذہ، طلبہ اور عملے کے لیے منعقدہ ضیافتِ افطار میں اس بابرکت مہینے کی فضیلت پر روشنی ڈالی اور باطنی طہارت و تقویٰ کے حصول کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے اسلامی روایات کی روشنی میں ماہِ رمضان کو خودسازی اور روحانی و معنوی ارتقاء کا موقع قرار دیتے ہوئے کہا: اس بابرکت مہینے میں اللہ کی رحمت کے دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور شیاطین قید میں ہوتے ہیں لہٰذا صرف انسان کا نفس ہی رہ جاتا ہے جو اسے گمراہی میں دھکیل سکتا ہے۔

انہوں نے انسانی تخلیق کے فلسفے اور حضرت آدم (ع) کو شیطان کے وسوسے میں مبتلا کرنے کے طریقے پر گفتگو کی اور ملاصدرا کے فلسفیانہ نظریات کی روشنی میں سیر و سلوکِ معنوی میں شیطانی وسوسوں کے کردار کی بھی وضاحت پیش کی۔

مدرسہ علمیہ حضرت نرجس خاتون (س) کے مجلسِ امناء کے سربراہ نے ظاہری و باطنی طہارت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا: قلبی طہارت، قربِ الٰہی کا بنیادی ذریعہ اور امام زمان (عج) کے ظہور کے لیے آمادگی کا سبب بنتی ہے۔ جتنا انسان کا دل گناہ اور غفلت کی آلودگی سے پاک ہوگا، اتنی ہی اس کی دینی حقیقت اور ولایت کے ادراک میں گہرائی پیدا ہو گی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha