پیر 3 مارچ 2025 - 19:55
عصر حاضر میں حوزہ علمیہ کی ذمہ داریاں پہلے سے کہیں زیادہ سنگین

حوزہ/ انہوں نے جدید دور میں حوزہ علمیہ کی ذمہ داریوں پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ تیز رفتار سائنسی ترقی، جیسے کوانٹم فزکس اور مصنوعی ذہانت، نے دینی مراکز کے لیے نئی چیلنجز پیدا کیے ہیں۔ ان حالات میں حوزہ علمیہ کو ایسے مبلغین اور مفکرین تیار کرنے کی ضرورت ہے جو جدید علوم سے بھی آگاہ ہوں اور دینی معارف کو مؤثر انداز میں پیش کر سکیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ میں واقع مدرسہ علمیہ معصومیہ میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس میں حجت‌ الاسلام والمسلمین مجید سلامی کو نئے مدیر کے طور پر متعارف کرایا گیا، جبکہ سابق مدیر حجت‌الاسلام والمسلمین قنواتی کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کی تکریم کی گئی۔

اس موقع پر سربراہ حوزہ‌ علمیہ ایران آیت‌ الله علی رضا اعرافی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماہ مبارک رمضان کی برکتوں پر روشنی ڈالی اور اس مقدس مہینے کو انسان کی روحانی ترقی کے لیے ایک بہترین موقع قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ امسال 30 ہزار سے زائد مبلغین کو تبلیغی سرگرمیوں کے لیے مختلف مقامات پر بھیجا گیا ہے، جو اسلامی معارف کی ترویج میں اہم کردار ادا کریں گے۔

آیت‌ الله اعرافی نے عبادت کی حقیقت بیان کرتے ہوئے کہا کہ رمضان میں عبادات مختلف درجات رکھتی ہیں اور جو افراد اس کے حقیقی باطن کو درک کر لیتے ہیں، وہ ایک خاص روحانی مقام پر فائز ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عبادت نہ صرف ظاہری اعمال کا مجموعہ ہے بلکہ اس کا اصل مقصد انسان کی روح کو دنیاوی وابستگی سے آزاد کر کے خدا کی بارگاہ سے جوڑنا ہے۔

انہوں نے جدید دور میں حوزہ علمیہ کی ذمہ داریوں پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ تیز رفتار سائنسی ترقی، جیسے کوانٹم فزکس اور مصنوعی ذہانت، نے دینی مراکز کے لیے نئی چیلنجز پیدا کیے ہیں۔ ان حالات میں حوزہ علمیہ کو ایسے مبلغین اور مفکرین تیار کرنے کی ضرورت ہے جو جدید علوم سے بھی آگاہ ہوں اور دینی معارف کو مؤثر انداز میں پیش کر سکیں۔

آخر میں، آیت‌ الله اعرافی نے مدرسہ معصومیہ کی علمی و تعلیمی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ مدرسہ حوزہ علمیہ قم کے نمایاں مراکز میں سے ایک ہے اور اسے علمی و تحقیقی میدان میں مزید ترقی کرنی چاہیے۔ اس موقع پر انہوں نے نئے مدیر، حجت‌ الاسلام والمسلمین مجید سلامی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ اس علمی مرکز کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha