حوزہ نیوز ایجنسی کردستان کے مطابق، مدیر حوزہ علمیہ کردستان حجت الاسلام والمسلمین رنجبر کی صدارت میں حوزہ علمیہ کے عملے و اراکین کے ساتھ نئے سال کی پہلی نشست منعقد ہوئی۔
انہوں نے اس نشست میں شرکاء کو نئے سال کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے طلاب کی خدمت کو ایک عظیم و اہم نعمت قرار دیا اور کہا: اس راہ میں پرعزم قدم بڑھانا اور دوچند کوشش کرنا، حضرت ولی عصر (عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف) کی عنایت کا سبب بنتا ہے۔
حجت الاسلام والمسلمین رنجبر نے گزشتہ سال کے دوران حوزہ علمیہ کردستان کی کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: تعلیم، تحقیق، اخلاقی تربیت اور مدارس کی تجهیز کے میدان میں گزشتہ سال اہم کامیابیاں حاصل ہوئیں اور نئے سال میں ان کوششوں کو دوگنا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مدارس کی مزید ترقی اور پیشرفت ممکن ہو۔
مدیر حوزہ علمیہ کردستان نے زور دیتے ہوئے کہا: نئے سال میں طلاب کی خدمت اور تعلیمی سرگرمیوں کے سلسلہ میں صرف معمول کے کاموں پر اکتفا نہ کیا جائے بلکہ حوزہ علمیہ کے تمام مسئولین کو چاہیے کہ وہ مدارس کی ترقی و پیشرفت کے لیے نئے اور خلاقانہ آئیڈیاز کے ساتھ میدان میں آئیں۔









آپ کا تبصرہ