۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
آیت الله اعرافی در اجلاسیه اساتید سطح یک حوزه

حوزہ / حوزہ علمیہ کے سرپرست نے کہا: نئے تجربات سے استفادہ کرتے ہوئے ہمیں حوزہ کی تاریخی روایات کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آیت اللہ علی رضا اعرافی نے مدرسہ علمیہ امام کاظم (ع) کے کانفرنس ہال میں حوزہ علمیہ قم کی سطحِ اول کے اساتذہ کے ساتھ "طلباء و فضلاء بالخصوص ہونہار طلباء کی تعلیمی رہنمائی میں اساتذہ کا کردار" کے موضوع پر منعقدہ ایک نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: تعلیم، تدریس اور علمی کوششیں کئی ایک مصائب و مشکلات کا سامنا کرنے کے بعد میسر آتی ہیں۔

انہوں نے کہا: معارف الہی اور معارف اہلبیت علیہم السلام کی حفاظت اور حوزہ علمیہ کی تشکیل میں بزرگ علماء کی بہت زیادہ زحمات ہیں۔

حوزہ علمیہ کے سرپرست نے مزید کہا: حوزہ علمیہ قم کے بزرگوں نے ایثار و قربانی کے ساتھ اور سختیوں کا مقابلہ کرتے ہوئے علم و حکمت کی بنیادوں اور ستونوں کو استوار کیا۔

انہوں نے مزید کہا: حوزہ علمیہ قم نے علوم و معارفِ اسلامی علوم کی سرحدوں کو وسیع کرتے ہوئے اسلامی تعلیم کے نئے باب کھولے۔ حوزہ علمیہ قم کا قافلہ انقلاب اسلامی کے دور میں ایک پیشرفت اور ترقی کی منازل طے کرتا ہوا کارواں ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .