حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ علی رضا اعرافی نے آج حرم حضرت معصومہ (س) کے شعبہ ثقافت کے ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کہا: حرم حضرت معصومہ (س) اور شہر قم کو بین الاقوامی سطح پر ایک بلند مقام حاصل ہے۔
انہوں نے شہر قم، حرم حضرت معصومہ (س)، جمکران اور حوزہ علمیہ ایران کو اسلام اور شیعیت کی بین الاقوامی علامتیں قرار دیتے ہوئے کہا:بین الاقوامی سطح پر شہر قم کا ایک بڑا مقام ہے اور یہ مقام صرف حرم حضرت معصومہ (س)، حوزہ علمیہ اور انقلاب اسلامی کی وجہ سے حاصل ہوا ہے۔
حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہمیں حرم مطہر کو بین الاقوامی سطح پر حاصل شدہ اس مقام کو اور بلند کرنے اور فروغ دینے کی ضرورت ہے، کہا: حضرت معصومہ (س) کے حرم کی زیارت کے لئے آنے والے دنیا بھر کے زائرین، انقلاب اسلامی ایران اور شیعیت کے مبلغ ہیں۔