۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
بازدید مدیر حوزه‌­های علمیه و هیأت همراه از نمایندگی جامعة المصطفی العالمیة در عراق

حوزہ/ حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے عراق کے دار الحکومت بغداد میں واقع جامعۃ المصطفی کی نمائندگی کا دورہ کیا، انہوں نے اس نمائندگی کا دورہ کرتے ہوئے مدرسے کی سرگرمیوں اور پروگراموں سے واقفیت حاصل کی اور مدیر، اساتید اور اسٹاف سے خطاب کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے عراق کے دار الحکومت بغداد میں واقع جامعۃ المصطفی کی نمائندگی کا دورہ کیا، انہوں نے اس نمائندگی کا دورہ کرتے ہوئے مدرسے کی سرگرمیوں اور پروگراموں سے واقفیت حاصل کی اور مدیر، اساتید اور اسٹاف سے خطاب کیا۔

آیت اللہ اعرافی نے حوزہ علمیہ کی حالیہ پیش رفت اور جامعۃ المصطفی کے پروگراموں اور پیشرفت کی جانب اشارہ کیا اور کہا: جامعۃ المصطفی العالمیہ تمام علمی شعبوں میں پیشرفت کر رہا ہے اور ایک وقت میں حوزہ علمیہ کے روایتی مزاج اور جدید ٹیکنالوجی، دونوں کو ساتھ لے کر چل رہا ہے۔

انہوں نے جامعۃ المصطفی کے طلاب اور اساتید کے روحی اور معنوی کردار کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ طلاب جامعۃ المصطفی انقلاب اسلامی ایران سے متاثر ہیں اوریہ جامعۃ المصطفی کی ترجیحات میں شامل ہے۔

اس ملاقات کے آغاز میں جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے منتظمین اور اساتید نے عراق میں اس مرکز کی سرگرمیوں کو بہتر کرنے کے لیے اپنی آراء کا اظہار کیا اور عراق میں جامعۃ المصطفیٰ العالمیہ کے فارغ التحصیل طلاب کرام کی معنوی اور علمی صلاحیتوں کو اور بہتر بنانے کے لیے اپنی تجاویز کا اظہار کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .