۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
دیدار آیت‌الله اعرافی و نخست‌وزیر عراق

حوزہ / سربراہ حوزہ علمیہ قم آیت اللہ اعرافی نے اپنے عراق کے سفر کے دوران اس ملک کے وزیر اعظم جناب محمد شیاع سودانی سے ملاقات کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آیت اللہ اعرافی نے اپنے عراق کے دورے کے دوران اس ملک کے وزیر اعظم جناب محمد شیاع سودانی سے ملاقات کی ہے۔

آیت اللہ اعرافی نے اس ملاقات کے آغاز میں شہید علماء بالخصوص شہید صدر اور شہید حکیم، شہید سلیمانی، شہید ابو مہدی المہندس، امام خمینی رہ اور مرجعیت نجف اشرف کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا: میں نوجوانی میں شہید صدر رہ کی شخصیت سے آگاہ ہوا اور ان کی شخصیت و سیرت سے تربیت حاصل کی۔

سربراہ حوزہ علمیہ نے مزید کہا: میں قدیم الایام سے عراقی شخصیات سے رابطے میں ہوں اور ہمیشہ ملت عراق کے دکھ و درد کو محسوس کیا ہے۔

آیت اللہ اعرافی نے عراق کی بہتر اقتصادی، سیاسی اور سکیورٹی صورتحال پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا: عراق اور ایران کے درمیان تاریخی، فکری، معرفتی، سیاسی اور اقتصادی روابط ہیں۔

عراقی وزیر اعظم جناب شیاع سودانی نے آیت اللہ اعرافی اور ان کے ہمراہ وفد کو عراق آنے پر خوش آمدید کہا اور دونوں ممالک کے درمیان بہتر تعلقات اور ترقی و خوشحالی کی دعا کی۔

انہوں نے مزید کہا: سب جمہوریہ اسلامی ایران کے بہت قریب ہیں اور جمہوریہ اسلامی اس وقت دنیا کے آزاد انسانوں کے لیے آئیڈیل ہے۔

جناب شیاع سودانی نے مزید کہا: ہم حوزہ علمیہ قم و نجف کے درمیان بہتر تعلقات پر فخر کرتے ہیں۔

انہوں نے عراق کی مرجعیت کی جانب سے جہاد کفائی کے متعلق فتویٰ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: اس فتویٰ سے نہ صرف عراق بلکہ خطے کے تمام ممالک کو داعش جیسے موذی سے نجات ملی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .