حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق میں جمہوریہ اسلامی ایران کے سفیر محمد کاظم آل صادق نے اپنے وفد کے ہمراہ نجف اشرف میں آیت اللہ العظمیٰ بشیر حسین النجفی سے ملاقات کی۔
ملاقات نجف اشرف میں واقع مرکزی دفتر میں ماہِ محرم الحرام کی ساتویں مجلس عزاء کے بعد انجام پائی۔ اس موقع پر آیت اللہ النجفی نے ایرانی سفیر اور ان کے ہمراہ آئے ہوئے وفد کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔
بات چیت کے دوران اسلامی دنیا کو درپیش چیلنجز، شیعوں کے مسائل اور عراق و ایران کے درمیان دینی، ثقافتی اور علمی روابط کے فروغ جیسے موضوعات زیرِ بحث آئے۔ دونوں شخصیات نے امتِ مسلمہ میں اتحاد و یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔
ایرانی سفیر محمد کاظم آل صادق نے آیت اللہ النجفی کی دینی خدمات کو سراہتے ہوئے عالمِ تشیع کے لیے ان کی گراں قدر رہنمائی کو خراج تحسین پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان مذہبی و ثقافتی تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔










آپ کا تبصرہ