۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آیۃ اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی

حوزہ/ مہمان سفیر نے مرجع عالی قدر کو نجف اشرف میں  پاکستانی قونصل خانہ کھولے جانے کی حکومت پاکستان کے فیصلے سے بھی باخبر کیا۔ مرجع عالی قدر نے  فرمایا کہ یہ دفتر سب کے لئے ہے اور ماضی کی طرح مستقبل میں بھی  ہر ممکنہ خدمت کے لئے حاضر ہے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی نے مرکزی دفتر نجف اشرف  میں بغداد میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفیر محترم  احمد امجد علی کا ان کے وفد کے ہمراہ استقبال کیا۔

مرجع عالیقدر نے محترم سفیر سے دونوں ملکوں کے درمیان مشترکہ مفادات کے پیش نظر مختلف شعبوں خاص کر اقتصادی و سیاحتی شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط کرنے پر تاکید فرمائی  ۔

مہمان سفیر نے مرجع عالی کو  بتایا کہ حکومت پاکستان زائرین کی سہولت کے پیش نظر کراچی سے ڈائریکٹ نجف اشرف تک فلائٹ شروع کرنے جا رہی ہے جس کے رسمی  استقبال میں شرکت کے لئے انہوں نے مرجع عالیقدر دام ظلہ کے فرزند اور مرکزی دفتر کے مدیر حجۃ الاسلام  شیخ علی  نجفی کو دعوت بھی پیش کی ۔

حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی نے مہمان سفیر سے ملاقات  میں دونوں ممالک کی خدمات کے لئے مرکزی دفتر کی رائے  سے آگاہ فرمایا۔

مہمان سفیر نے مرجع عالی قدر کو نجف اشرف میں  پاکستانی قونصل خانہ کھولے جانے کی حکومت پاکستان کے فیصلے سے بھی باخبر کیا۔ مرجع عالی قدر نے  فرمایا کہ یہ دفتر سب کے لئے ہے اور ماضی کی طرح مستقبل میں بھی  ہر ممکنہ خدمت کے لئے حاضر ہے۔ مہمان سفیر نے  اپنی جانب سے مرجع عالیقدر کا وقت دینے، ارشادات، نصیحتوں اور حسن استقبال  پر شکریہ ادا کیا ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .