۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی

حوزہ/ مرجع عالی قدر حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفترنجف اشرف میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے اپنی نصیحتوں میں فرمایا کہ حکومت پاکستان کا عراق کے ساتھ اقتصادی تعاون قائم کرنا اور موجودہ تعلقات کو فروغ دینا اولین مقصد ہونا چاہئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نجف اشرف/ پاکستان آرمی کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف سے ان کی مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔

مرجع عالی قدر حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے مرکزی دفترنجف اشرف میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کی فوج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان سے اپنی نصیحتوں میں فرمایا کہ حکومت پاکستان کا عراق کے ساتھ اقتصادی تعاون قائم کرنا اور موجودہ تعلقات کو فروغ دینا اولین مقصد ہونا چاہئے، اس کے لئے آپ کو قدم بڑھانا چاہئے، عراق پاکستان کے مقابل ایک چھوٹا ملک ہے لیکن خدا نے اسے تیل اور یورونیم جیسی نعمات سے نوازا ہے، دنیا کی بڑی طاقتیں عراق سے اپنے تعلق بہتر کرکے اس سےفائدہ اٹھا رہی ہیں اور مزید اٹھانا چاہتی ہیں لہذا آپ بھی قدم بڑھائیں اور تعلقات کو استوارکریں۔

میں اپنی جانب سےعراق کے سربراہان حکومت کو نصیحت کرچکا ہوں اورکرتا رہونگا کہ وہ پاکستان سےاقتصادی وصنعتی تعلقات کو بہتربنائیں اسلئےکہ پاکستان اس میدان میں عراق کی بہتر انداز میں مدد کرسکتا ہے اور مناسب اور سستی قیمتوں پر اسکی ضروریات کی فراہمی کو یقینی بناسکتا ہے لیکن حکومت  پاکستان کو بھی چاہئے کہ وہ تمام شعبوں میں خاص کراقتصادی و صنعتی تعلقات کو مزید بہتربنائیں اور وہ چیزیں جو عراق میں نہیں ہیں جیسے  چاول،اگر کسی دوسرے ملک  سے یہ چیزیں آتی ہیں تو آپ اس سے کم قیمت پر عراق کو فراہم کر سکتے ہیں اور اسکے بدلے عراق کے پاس جو نعمات ہیں جیسے تیل وغیرہ اور جسکی پاکستان کو ضرورت بھی ہے اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

اسکے علاوہ  صنعت کے شعبے میں کم مدت اور کم قیمت پر عراق میں صنعتی کمپنیاں لگائی جاسکتی ہیں جس سےعراقیوں کو روزگار بھی ملےگا اور پاکستان اقتصادی طور پرفائدہ اٹھاسکےگا۔ 

آخر پر آئے ہوئے معزز مہمان نے قیمتی وقت دینے پر مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف کا شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .