۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
علامہ ناظر عباس تقوی

حوزہ/ ایس یو سی سندھ کے صدر نے کہا کہ ہم علامہ اقبال اور قائد اعظم (رہ) جیسی شخصیات کے فلسفہ آزادی پر عمل کرتے ہوئے ان مشکلات سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں کیونکہ یہ ہستیاں جذبہ انسانیت اور حب الوطنی سے سرشار تھیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی نے 23 مارچ یوم پاکستان کے موقع پر اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ وطن عزیز ہمارے بزرگوں کی عظیم قربانیوں اور انتھک محنت کا ثمر ہے، آج کے دن ہمارے آباؤ اجداد نے پاکستان بنانے کی قرارداد پیش کی تھی اور ایک آزاد خود مختار اسلامی ملک بنانے کا عہد کیا تھا لیکن ان قربانیوں کو فراموش کرنے کی وجہ سے آج ملک دور ستم سے گزر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 23 مارچ تجدید عہد کا دن ہے، ہم ان شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اپنی قیمتی جانیں قربان کرکے پاکستان کا دفاع کیا، آج ضرورت اس آمر کی ہے کہ ملکی سالمیت کے لئے کوشش کی جائے۔

انکا کہنا تھا کہ ہم ذاتی مفاد کے بجائے ملکی مفاد کو اپنا اولین فریضہ سمجھیں، ہم علامہ اقبال اور قائداعظم (رہ) جیسی شخصیات کے فلسفہ آزادی پر عمل کرتے ہوئے ان مشکلات سے چھٹکارا حاصل کرسکتے ہیں کیونکہ یہ ہستیاں جذبہ انسانیت اور حب الوطنی سے سرشار تھیں۔

آخر میں کہا کہ آج کے دن ہمیں اپنے قومی ہیروز اور شہداء سے عہد کرنا چاہیئے کہ ہم اچھی تعلیم اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک سے ظلمت کے اندھیروں کا خاتمہ کریں گے اور اس ملک میں انصاف اور تر قی کے دیئے روشن کریں تاکہ وطن عزیز ہمیشہ سلامت رہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .