۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
جامعہ عروۃ الوثقیٰ پاکستان

حوزہ/ پاکستان کے ممتاز عالم دین کہا کہ عروۃ الوثقیٰ پاکستان کے دینی مدارس میں ایک خوشنما اضافہ ہے، جسے دیکھ کر دیگر مدارس کو بھی عروۃ الوثقیٰ کی تقلید کرنی چاہیئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجمع المدارس تعلیم الکتاب والحکمة کے صدر، جامعہ عروۃ الوثقیٰ اور تحریک بیداری امت مصطفٰی کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی سے ممتاز عالم دین محمد نقی حیدری نے لاہور میں ملاقات کی۔

ملاقات میں علامہ محمد ذکی حیدری کے بڑے بھائی علامہ نقی حیدری نے مجمع المدارس تعلیم الکتاب و الحکمہ کی رجسٹریشن کروانے اور جامعہ عروۃ الوثقیٰ کو جدید خطوط پر استوار کرنے پر علامہ سید جواد نقوی کی کوششوں کو سراہا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وحدت وقت کی ضرورت ہے، جس کیلئے علامہ سید جواد نقوی کی کوششیں لائق تحسین ہیں، علامہ جواد نقوی نے شیعہ سنی کو وحدت کی لڑی میں پرو دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ پاکستان کے دینی مدارس میں ایک خوشنما اضافہ ہے، جسے دیکھ کر دیگر مدارس کو بھی عروۃ الوثقیٰ کی تقلید کرنی چاہیئے۔

علامہ سید جواد نے ممتاز عالم دین علامہ محمد نقی حیدری کو جامعہ عروۃ الوثقیٰ آمد پر خوش آمدید کہا اور کہا کہ علماء کی معاشرے میں اہم ترین ذمہ داریاں ہیں، جنہیں پوری کرنا علماء پر فرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ علماء انبیاء کے وارث ہیں اور علم انبیاء کی میراث ہے، جو علماء علم کے فروغ میں کوتاہی کے مرتکب ہو رہے ہیں، وہ اپنے منصب سے خیانت کر رہے ہیں۔

انہوں نے علامہ محمد نقی حیدری کی دینی خدمات کو سراہا۔ قبل ازیں علامہ نقی حیدری نے جامعہ عروۃ الوثقیٰ اور اس کی جدید لائبریری اور مسجد بیت العتیق کا بھی دورہ کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .