۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
لاہور، جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں ’’یزیدیت شکن اربعین حسینی‘‘ کا انعقاد

حوزہ/ مرکز تشیع پاکستان جامعہ عروۃ الوثقیٰ اور تحریک بیداری امت مصطفی کے زیراہتمام ایک عظیم الشان اور پر شکوہ اجتماع کا انعقاد ہوا، جس کا عنوان یزیدیت شکن اربعینِ حسینی ؑ رکھا گیا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،لاہور/ مرکز تشیع پاکستان جامعہ عروۃ الوثقیٰ اور تحریک بیداری امت مصطفی کے زیراہتمام ایک عظیم الشان اور پر شکوہ اجتماع کا انعقاد ہوا جس کا عنوان یزیدیت شکن اربعینِ حسینی ؑ رکھا گیا تھا۔ مرکزی اجتماع میں ملک بھر سے معروف نوحہ خواں،ماتمی دستے اور بلاتفریق ِمسلک و مذہب عاشقانِ امام حسین علیہ السلام کی کثیر تعداد شریک ہوئی جنہوں نے زبانِ حال سے یزیدیت کا انکار کیا اور امام حسین علیہ السلام کی صدائے استغاثہ کو لبیک کہا۔

دنیا بھر میں اربعینِ امام حسین علیہ السلام کے موقع پر باعظمت اور پر شکوہ جلوس برآمد ہوتے ہیں اور اجتماعات کا انتظام کیا جاتا ہے تاکہ امام حسینؑ کی سیرت سے درس لے کر ہر دور کے ظلم و استبداد کا مقابلہ  کیا جا سکے ۔ 

یزیدیت شکن اربعینِ حسینی کا پیغام ہے کہ یزیدیت ہر دور میں ایک  ناسزا اور گالی ہے اور جو بھی اس سے منسلک ہو گا وہ ذلیل و رسوا ہی ہو گاجبکہ عزت کا دروازہ کربلا ہے، جوکربلا کی چوکھٹ تک آ گیااس نے عزت، سرفرازی، نجات اور سربلندی حاصل کرلی۔ یزیدیت شکن اربعینِ حسینی  جہاں امام عالی مقام کے راستے کی  پیروی کا وعدہ ہے وہیں یزیدیت اور اس کے پیروکاوں سے رزم کا بھی اعلان ہے جو کربلا سے شروع ہوئی لیکن عزاداری کی شکل میں آج تک جاری ہے۔ وطنِ عزیز پاکستان امام حسین علیہ السلام کے عاشقوں کی سرزمین ہے ، اس مقدس سرزمین مین یزید کا دفاع کرنے والوں کی کوئی جگہ نہیں  اور یہ اربعین کا عظیم اجتماع یزید پرستوں سے برات کا اظہار ہے۔

اربعینِ حسینی شام سے لے کر رات گئے تک جاری رہا  اور لاہور شہر کے علاوہ پورے پاکستان سے مومنین جوق در جوق مرکزِولایت جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں اپنے امام سے تجدیدِعہدکیلئے  بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .