۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
پیادہ روی اربعین-حرم امام عسکری (ع)

حوزہ/ انجمن ’’بنی عامر ‘‘جسے سفید پوش عزاداروں کی انجمن بھی کہا جاتا ہے، اس انجمن نے اربعین واک کا آغاز امامین عسکریین علیہما السلام کے حرم سے کر دیا ہے، یہ انجمن اربعین سے ایک دن پہلے بین الحرمین اپنے مخصوص انداز میں عزاداری کرے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، انجمن ’’بنی عامر ‘‘جسے سفید پوش عزاداروں کی انجمن بھی کہا جاتا ہے، اس انجمن نے اربعین واک کا آغاز امامین عسکریین علیہما السلام کے حرم سے کر دیا ہے، یہ انجمن اربعین سے ایک دن پہلے یعنی یعنی شب اربعین 19 صفر المظفر کو کربلائے معلی بین الحرمین اپنے مخصوص انداز میں عزاداری کرے گی۔

انجمن ’’بنی عامر‘‘ کے عزادار سفید لباس پہنے اور پرچم اٹھائے سامراء میں امام حسن عسکری علیہ السلام کے حرم میں داخل ہوئے اور امام زمانہ علیہ السلام کے والد گرامی کو یاد کیا اور نوحہ و ماتم کیا۔

اس پہلے یہ انجمن اربعین کے موقع پر بصرہ سے نکل کر کربلا پہنچتی تھی، گزشتہ سال اس انجمن کی جانب سے اربعین کا پیغام ’’مسلمانوں کے درمیان اتحاد‘‘ کا تھا، لہذا پرچم کے وسط میں سورہ آل عمران کی آیت نمبر ۳ ’’ وَاعتَصِموا بِحَبلِ اللَّهِ جَميعًا وَلا تَفَرَّقوا ‘‘ تحریر کیا گیا تھا۔

اربعین 2023 کے لیے انجمن بنی عامر کا پیغام ابھی تک باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے، ہر سال اربعین سے پہلے والے دن اس انجمن کے جوانوں کی موجودگی میں کربلائے معلی بین الحرمین ’’پیغام اربعین‘‘ کی رونمائی ہوتی ہے، گزشتہ اتحاد بین المسلمین کو پیغام اربعین کے عنوان سے رونمائی کی گئی تھی۔

ذیل میں امام حسن عسکری علیہ السلام کے حرم میں انجمن بنی عامر کے نوجوان اور عزاداران امام حسین علیہ السلام اپنے مخصوص انداز میں نوحہ و ماتم کر رہے ہیں:

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .