۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
اربعین ملین مارچ

حوزہ/ بصرہ اور جنوبی عراق کے شہریوں نے منگل کو راس البیشہ علاقے کے فاو شہر میں جمع ہوکر ایک ساتھ کربلائے معلی کی جانب سفر شروع کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اربعین امام حسین علیہ السلام کی واکنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ اربعین حسینی 20 صفر کو منایا جاتا ہے۔ کورونا وبا کے بعد پہلی بار ایران کے زائرین زمینی سرحدوں کے کھلنے کے بعد بڑی تعداد میں اس واکنگ میں شرکت کریں گے۔

فارس نیوز ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بصرہ اور جنوبی عراق کے شہریوں نے منگل کو راس البیشہ علاقے کے فاو شہر میں جمع ہوکر ایک ساتھ کربلائے معلی کی جانب سفر شروع کیا۔

شدید گرمی کے باوجود زائرین حسینی نے سمندر سے نہر تک کے سلوگن کے ساتھ اپنا سفر شروع کیا اور اور ان کے ہاتھون میں کالے، لال اور سبز پرچم ہیں۔

ان پرچموں پر لبیک یا حسین اور ھیھات منا الذلہ جیسے نعرے درج ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ جنوبی عراق کے جس شہر سے یہ واکنگ شروع ہوئی ہے وہ کربلائے معلی سے 500 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .