حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق؍ آستان مقدس علوی نے اعلان کیا کہ نجف اشرف میں علوی مزار سے متصل صحنِ حضرت زہرا (س) اربعین حسینی کے زائرین کا یکم صفر سے بیسویں ماہ صفر (اربعین کے پیدل ایام) تک استقبال کرتا ہے۔
اس معزز صحن کا تمام علاقہ اور سہولیات انفرادی زائرین اور دیگر گروہوں کے لیے وقف ہیں جب کہ اس صحن میں قافلے والے نہیں ٹھہرائے جائیں گے اور یہ صرف ان افراد سے مخصوص ہے جو تنہا زیارتی سفر پر آئے ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ اس سال حضرت زہرا(س) کے صحن میں 4 مقرر کردہ مقامات عارضی کلینکس کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ اس صحن میں زائرین کے استعمال کے لیے ایک ہزار سینیٹری لگائے گئے ہیں۔