۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
اربعین حسینی

حوزہ/ حرم امام رضا علیہ السلام سے وابستہ مجموعہ آستان قدس رضوی جو کہ گذشتہ کئی سالوں سے اربعین امام حسین علیہ السلام پر آنے والے زائرین کی خدمت کر رہا ہے ،اس سال بھی کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے ذریعہ ایران و عراق کے دس سرحدی مقامات پر خدمت کے فرائض انجام دے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سید الشہداء حضرت ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر اہلبیتؑ اطہار کے ماننے والوں کی کثیر تعدادکربلا تشریف لے جاتی ہے، ان زائرین کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے دوسرے فلاحی اداروں کی طرح آستان قدس رضوی نے بھی اپنے خادموں کو ایران و عراق کے سرحدی مقامات پر تعینات کیا ہے تاکہ پیدل آنے والے زائرین کو بہترین سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

آستان قدس رضوی کے موکبوں پر غیر ایرانی زائرین کے استقبال اور پذیرائی کا اہتمام

حرم امام رضا (ع) کے خدّام; چہلم امام حسین(ع) کے لئے آنے والے پاکستانی زائرین کی میرجاوہ اور ریمدان بارڈر پر پذیرائی کریں گے اور کچھ خادم صوبہ خراسان رضوی کے ساتھ واقع افغانستان کے دوغارون بارڈر کے ذریعہ افغانستان سے آنے والے زائرین کا استقبال اور پذیرائی کریں گے،پذیرائی اور استقبال کا یہ سلسلہ فقط مشرقی سرحدوں تک محدود نہیں ہے بلکہ صوبہ گیلان میں واقع آسٹارا بارڈر کے ذریعہ تشریف لانے والے مشرق وسطیٰ کے زائرین اور اسی طرح صوبہ اردبیل میں واقع بیلہ سوار بارڈر کے ذریعہ تشریف لانے والے آذربائیجانی زائرین کا استقبال اور پذیرائی بھی آستان قدس رضوی کے خدام سر انجام دیں گے۔

آستان قدس رضوی کی کرامت رضوی فاؤنڈیشن 5 موکب عراقی سرحد پر بھی لگائے گی تاکہ ایرانی اور غیرملکی زائرین جو ایران سے عراق داخل ہونا چاہئے گے انہیں خدمات فراہم کرے گی اور چہلم امام حسین علیہ السلام سے واپسی پر ان کا استقبال اور میزبانی کے فرائض انجام دے گی،ان پانچ موکبوں میں مغربی آذربائیجان کے تمرچین بارڈر،کرمانشاہ میں خسروی بارڈر،ایلام میں مہران بارڈر اور خوزستان میں شلچمہ اور چذابہ بارڈر شامل ہیں۔

جناب محمد حسین استاد آقا نے مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کرامت رضوی فاؤنڈیشن کی جانب سے ان موکبوں پر دیگرپذیرائی کے علاوہ زائرین میں دس لاکھ غذا کے پیک تقسیم کئے جائیں ۔

انہوں نے بتایا کہ مہران کے امام جمعہ ، گورنر اورصوبہ ایلام کے گورنر اورولی فقیہ کے نمائندہ سے ہونے والے مشترکہ اجلاس کے دوران یہ طے پایا کہ دس لاکھ زائرین کی غذا اور رہائش کا مناسب انتظام کیا جائےگا ۔

کرامت رضوی فاؤنڈیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر جناب محمد حسین استاد آقا نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ تمام خدمات اور سہولیات کے اخراجات لوگوں کے تعاون سے دیئے جائیں گے اور آستان قدس رضوی سرپرستی اور منیجمنٹ کرنے کے ساتھ بعض اخراجات میں بھی حصہ لے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .