بدھ 16 جولائی 2025 - 17:53
اربعین کے موقع پر نمازِ اول وقت کا خاص خیال رکھا جائے: نمائندہ ولی فقیہ خوزستان

حوزہ/ ایران کے شلمچہ و چذابہ بارڈر کے صاحبان موکب سے ملاقات میں نمائندہ ولی فقیہ خوزستان حجۃ الاسلام موسوی فرد نے تاکید کی کہ اربعین کے موقع پر نمازِ اول وقت کا خاص اہتمام کیا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نمائندہ ولی فقیہ برائے صوبہ خوزستان حجۃ الاسلام والمسلمین موسوی فرد نے زائرین اربعین حسینیؑ کی خدمت پر مامور موکب داران سے خطاب کرتے ہوئے نمازِ اول وقت کو پیغامِ عاشورا کے مؤثر ترین اظہار کا ذریعہ قرار دیا ہے اور تاکید کی ہے کہ موکبوں کی تمام سرگرمیوں میں نماز اول وقت کو مرکزی حیثیت دی جائے۔

یہ گفتگو شلمچہ اور چذابہ بارڈر کے موکب داران کے ساتھ ایک خصوصی نشست میں ہوئی جو اہواز میں دفتر امام جمعہ میں منعقد ہوئی۔ اس نشست میں صوبائی سکیورٹی و انتظامی معاون، حجۃ الاسلام اخوان (مدیر کل تبلیغات اسلامی خوزستان) سمیت دیگر صوبائی حکام بھی شریک تھے۔

صاحبان موکب نے ملاقات میں خدمت رسانی کے عمل کو عوامی جذبے کے ساتھ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس بات کی ضرورت پر زور دیا کہ خدمات کی معنوی اور مادی کیفیت میں مزید بہتری لائی جائے۔

حجۃ الاسلام موسوی فرد نے کہا: "صاحبان موکب نہایت خلوص کے ساتھ زائرین کی خدمت کر رہے ہیں، لیکن اس کے ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ دین کی تبلیغ اور بالخصوص نمازِ اول وقت کے انعقاد کو ترجیح دی جائے۔"

انہوں نے کہا کہ اگر موکبوں میں نماز جماعت اول وقت کے ساتھ ادا کی جائے تو اس کے ذریعے عاشورا کا حقیقی پیغام زائرین کے دلوں تک مؤثر انداز میں منتقل کیا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اربعین کے عظیم موقع پر جہاں جسمانی راحت کے انتظامات ضروری ہیں، وہیں روحانی و دینی فضا کی تشکیل زائرین کی تربیت کا ذریعہ بن سکتی ہے، جس کی بنیاد نمازِ اول وقت ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha