بدھ 20 اگست 2025 - 11:30
معاشرتی اور ثقافتی کاموں میں تعطیل نہیں ہوتی

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین شعبانی نے کہا: معاشرتی اور ثقافتی کام ہرگز ختم ہونے والا نہیں اگرچہ اربعین حسینی کے موقع پر زائرین کی خدمت کے سلسلہ میں لگائے جانے والے موکب جمع بھی کر لئے جائیں لیکن دینی و ثقافتی فعالیت کو زیادہ قوت کے ساتھ جاری رہنا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ ہمدان حجت الاسلام والمسلمین شعبانی نے عید غدیر اور اربعین حسینی کے موکب داران کی تجلیل و قدردانی کے سلسلہ میں منعقدہ ایک پروگرام میں زائرین اربعین کی خدمت کی اہمیت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: مواکب میں خدمت کرنا ایک توفیقِ الٰہی ہے جس کی قدردانی ضروری ہے۔

انہوں نے خدامِ اہل بیت علیہم السلام کے بلند مرتبہ کو یاد دلاتے ہوئے کہا: اہل بیت علیہم السلام ان تمام موکب داران کی خدمات کا صلہ عطا کریں گے اور یہ کوششیں ہرگز بے جواب نہیں رہیں گی۔

ایران کے صوبہ ہمدان میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: معاشرتی اور ثقافتی کام ہرگز ختم ہونے والا نہیں اگرچہ اربعین حسینی کے موقع پر زائرین کی خدمت کے سلسلہ میں لگائے جانے والے موکب جمع بھی کر لئے جائیں لیکن دینی و ثقافتی فعالیت کو زیادہ قوت کے ساتھ جاری رہنا چاہیے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha