جمعرات 31 جولائی 2025 - 12:55
موکب مسجد جمکران کے خادمین کربلا روانہ؛ تولیت مسجد جمکران کی دعا کے ساتھ رخصتی

حوزہ/ اربعین کے موقع پر موکب مسجد جمکران کے خادمین ایک خصوصی تقریب کے بعد متولی مسجد جمکران حجۃ الاسلام والمسلمین سید علی اکبر اجاق‌نژاد کے دعائیہ کلمات کے ساتھ قرآن کریم کے زیر سایہ کربلائے معلی کی جانب روانہ ہو گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اربعین کے موقع پر موکب مسجد جمکران کے خادمین ایک خصوصی تقریب کے بعد متولی مسجد جمکران حجۃ الاسلام والمسلمین سید علی اکبر اجاق‌نژاد کے دعائیہ کلمات کے ساتھ قرآن کریم کے زیر سایہ کربلائے معلی کی جانب روانہ ہو گئے۔

یہ خادمین پول نمبر ۱۰۹۰ پر واقع موکب مسجد جمکران میں نجف اشرف سے کربلا کے روحانی سفر پر روانہ ہونے والے زائرین کی خدمت انجام دیں گے۔ یہ الوداعی تقریب آج صبح مسجد جمکران میں منعقد ہوئی جس میں متولی مسجد جمکران نے زائرین اور خادمین سے خطاب بھی کیا۔

حجۃ الاسلام والمسلمین سید علی اکبر اجاق‌نژاد نے اس موقع پر اربعین حسینی کے سفر کو ایک بے نظیر معنوی فرصت قرار دیتے ہوئے کہا: "کربلا کا راستہ دراصل حضرت زینب کبریٰ سلام‌اللہ‌علیہا کے قافلے میں شامل ہونے کا موقع ہے۔ اس راہ میں دعا، صبر اور بے لوث خدمت نہایت اہم اور بابرکت امور ہیں۔"

انہوں نے امام جعفر صادق علیہ السلام کی حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: "قیامت کے دن زائرین حسینی کو مکمل آزادی حاصل ہو گی۔"

متولی مسجد جمکران نے مزید کہا کہ: "راہِ خدا میں ہر قسم کی خدمت بہت قیمتی ہے، خواہ وہ چھوٹی ہو یا بڑی۔ ہمیں چاہئے کہ اہل بیت علیہم السلام، بالخصوص امام حسین علیہ السلام کی راہ میں خدمت کو اپنا فریضہ سمجھیں۔"

قابل ذکر ہے کہ مسجد جمکران کے ۲۰۰ سے زائد خادمین 10ویں صفر سے کربلا جانے والے زائرین کی ثقافتی و رفاہی خدمات انجام دیں گے اور موکب میں زائرین کے لیے سہولیات فراہم کریں گے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha