۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
جمکران

حوزہ/ مہدوی کمیونٹی ہیڈکوارٹر (ستاد مردمی اجتماعات مهدوی) کے سکریٹری میثم غفوری نے کہا: ۱۵ شعبان کے موقع پر قم المقدسہ میں 80 غیر ایرانی موکب لگائے جائیں گے اور ایران کے دوسرے صوبوں کے بھی 150 موکب زائرین کی خدمت کریں گے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مہدوی کمیونٹی ہیڈکوارٹر (ستاد مردمی اجتماعات مهدوی) کے سکریٹری میثم غفوری نے ۱۵ شعبان کے موقع پر کئے انتظامات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: دنیا کے پانچ بر اعظموں کے موکب اس موقع پر زائرین کی خدمت کریں گے جن میں فرانس، انگلینڈ، تھائی لینڈ، نائجیریا، افریقی یونین، ہندوستان، پاکستان، افغانستان، عراق اور خلیج فارس کے ممالک کے نام قابل ذکر ہیں۔

میثم غفوری نے کہا: تمام موکب اپنی سرگرمیاں جمعرات کو شروع کر دیں گے اور وہ جمعہ کے روز بھی زائرین کو خدمات فراہم کی جائیں گی، تمام موکب سنیچر کے دن با قاعدہ زائرین کی خدمت میں مشغول رہیں گے۔

غفوری نے مزید کہا: سنیچر کے دن ۲ بجے لوگوں کا ایک عظیم اجتماع منعقد ہوگاجس میں دنیا کے مظلوموں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا، لوگ پول نمبر ۱۴ سے مسجد جمکران کی جانب پیدل روانہ یوں گے۔

انہوں نے کہا: وہ زائرین اور مسافرین جو قم المقدسہ میں مفت قیام اور رہائش کا ارادہ رکھتے ہیں https://313pelak.ir/ پر اپنا فارم بھر سکتے ہیں، قم المقدسہ میں متعدد ادارے اس کار خیر میں شرکت کر رہے ہیں جو کہ واقعاً تعریف کے لائق ہے۔

میثم غفوری نے کہا: ۱۵ شعبان کے موقع پر قم المقدسہ میں 80 غیر ایرانی موکب لگائے جائیں گے اور ایران کے دوسرے صوبوں کے بھی 150 موکب زائرین کی خدمت کریں گے، ایک تہائی موکب ثقافتی سرگرمیاں انجام دیں گے اسی طرح 95فیصد موکبوں میں مختلف خدمات کے علاوہ ثقافتی سرگرمیاں بھی انجام دی جائیں گی ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • محمد علی PK 18:37 - 2024/04/07
    0 0
    خالی خوب این کار برائے ظہور امام