۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
حسن القصبی استاد الازهر

حوزہ/ حسن القصبی نے شب نیمہ شعبان کی فضیلت میں شک کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا: شب نیمہ شعبان کی فضیلت کے بارے میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی حدیثیں موجود ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ الازہر مصر میں حدیث کے استادحسن القصبی نے شب نیمہ شعبان کی فضیلت میں شک کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا: شب نیمہ شعبان کی فضیلت کے بارے میں پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی حدیثیں موجود ہیں۔

انہوں نے "شب نیمہ شعبان کی فضیلت" کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: بعض لوگ یہ کہتے ہیں کہ اس عظیم رات کی فضیلت میں ذکر کی جانے والی احادیث ضعیف ہیں، جب انہیں یہ پتہ کہ علماء کے نزدیک بعض ایسی چیزیں ہیں جس سے احادیث کے ضعف کا جبران ہو جاتا ہے۔

استاد الازہر نے مزید کہا: ہمارے نبی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم شعبان کے مہینے میں کثرت سے روزے رکھتے تھے، تو یہ کیسے ممکن ہے کہ ایام ماہ شعبان کی تو فضیلت موجود ہو لیکن شب نیمہ شعبان میں دعا و استغفار کی کوئی فضیلت موجود نہ ہو؟

تبصرہ ارسال

You are replying to: .