۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
جشن نیمه شعبان - مصر

حوزہ/ مصر کے دار الحکومت قاہرہ میں واقع مسجد امام حسین (ع) میں منعقد جشن نیمہ شعبان میں مصری وزارت اوقاف نے شرکت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مصر کی وزارت اوقاف کی جانب سے شب نیمپہ شعبان کو قاہرہ کی مسجد امام حسین علیہ السلام میں نماز مغربین کے بعد عظیم الشان جشن کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر اوقاف مصر مختار جمعہ، قاہرہ کے گورنر خالد عبد العال اور نائب صدر عبدالفتاح السیسی بھی موجود تھے۔

اس عظیم الشان جشن میں نائب جامعۃ الازہر اور شیخ الازہر احمد الطیب کے نمائندے محمد عبدالرحمن الدوینی، جامعہ الازہر کے صدر جمعہ سلامہ جمعہ داؤود، سینٹرل آرگنائزیشن فار ریگولیشن اینڈ ایڈمنسٹریشن کے سربراہ صالح الشیخ، صوفیوں کے سربراہ شیخ عبد الہادی القصبی، سیدان کے نمائندے سید محمود الشریف، اسلامی تحقیقاتی کونسل کے سیکرٹری جنرل نذیر عیاد، اسلامی تحقیقی کونسل کے رکن عبداللہ النجار، ایوان نمائندگان کی مذہبی کمیٹی کے سربراہ یوسف عامر، برازیل میں تسامح مرکز کے سربراہ عبدالحمید متولی اور مصر کی وزارت اوقاف کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

واضح رہے کہ اس جشن میں تلاوت قرآن کریم اور بعض دعاؤں کی قرائت کے بعد وزیر اوقاف نے لوگوں سے خصوصی خطاب کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .