حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شب نیمہ شعبان کی مناسبت سے مصر کی وزارت اوقاف نے مصر کے دار الحکومت قاہرہ میں واقع مسجد امام حسین (ع) میں نماز مغربین کے بعد ایک عظیم الشان جشن کے انعقاد کا علان کیا ہے۔
وزارت اوقاف نے کہا: شب نیمہ شعبان کی بہت بے پناہ فضیلتیں بیان کی گئی ہیں اور مستحب ہے کہ دن کو روزہ رکھا جائے اور رات کو نماز، دعا، ذکر الٰہی اور قرآن کریم کی تلاوت میں بسر کیا جائے۔
دار الافتا مصر نے اپنے فیس بک پیج اور اپنی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے مسلمانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس عظیم شب میں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں راز و نیاز کریں اور زیادہ سے زیادہ دعا و مناجات پڑھیں، کیونکہ یہ رات ان عظیم اور بابرکت راتوں میں سے ہے جن میں دعائیں قبول ہوتی ہیں۔
مصر کے دار الحکومت قاہرہ میں واقع مسجد امام حسین علیہ السلام میں شب نیمہ شعبان کے پروگرام کے بارے میں بتاتے ہوئے مصر کی وزارت اوقاف نے کہا:اس جشن میں قاہرہ کے گورنر خالد عبد العال، مصر کے نائب صدر عبدالفتاح السیسی، وزارت اوقاف مصر اور جامعۃ الازہر کے اعلیٰ حکام شریک ہوں گے، جشن کا آغاز قرآن کریم کی تلاوت سے ہوگا جس کے بعد مصر کے گورنر سامعین سے خطاب فرمائیں گے، اس کے بعد شعرائے کرام اپنے اشعار پیش کریں گے۔