۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
وفدٌ من الأزهر يزور العتبة العبّاسية ويطّلع على مشاريعها

حوزہ/ شیخ الازہر مصر کے مشیر شیخ محمد مہنا نے مصری اور عرب شخصیات کے ایک وفد کے ہمراہ حرم حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام پر حاضری دی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیخ الازہر مصر کے مشیر شیخ محمد مہنا نے مصری اور عرب شخصیات کے ایک وفد کے ہمراہ حرم حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام پر حاضری دی، اس موقع پر عتبہ عباسیہ کے تعلقات عامہ کے سربراہ محمد علی ازہر اور میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے نائب سربراہ جاسم محمد السعیدی نے اس وفد کا استقبال کیا۔

اس مہمان وفد نے صدام کی حکومت کے خاتمے کے بعد حرم حضرت عباس علیہ السلام کی جانب سے کی جانے والی سوشل اور علمی خدمات اور سرگرمیوں کے بارے میں مختصر آگاہی حاصل کی اور اس سلسلے میں مختصر ویڈیو بھی مشاہدہ کی۔

جامعہ الازہر میں بین الاقوامی قانون کے پروفیسر اور جامعہ الازہر کی جامع مسجد پورٹیکوز کے ڈائریکٹر محمد مہنا نے بیان کیا کہ کربلا اور مقامات مقدسہ کی زیارت کے سلسلے میں یہ میرا پہلا سفر ہے، اس روحانی سفر کا آغاز حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام سے کیا جا رہا ہے کیونکہ آپ ’’باب الحسینؑ‘‘ ہیں یعنی حضرت سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کا دروازہ ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .