۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
احمد الطیب شیخ الازهر

حوزہ/ شیخ الازہر نے حکم دیا ہے کہ اس یونیورسٹی کے فلسطینی طلباء سے فیس نہ لی جائے اور الازہر سے منسلک البعوث الاسلامیہ یونیورسٹی کیمپس میں ان کے مفت داخلے کی سہولت فراہم کی جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رورٹ کے مطابق، شیخ الازہر نے حکم دیا ہے کہ اس یونیورسٹی کے فلسطینی طلباء سے فیس نہ لی جائے اور الازہر سے منسلک البعوث الاسلامیہ یونیورسٹی کیمپس میں ان کے مفت داخلے کی سہولت فراہم کی جائے۔

شیخ الازہر احمد الطیب نے فلسطینی طلباء کو مکمل اسکالرشپ کی فوری فراہمی کا حکم دیا ہے، اس حکم کے تحت الازہر سے الحاق شدہ البعث الاسلامیہ یونیورسٹی کیمپس میں زیر تعلیم طلاب ٹیوشن فیس اور رہائش کے اخراجات کی ادائیگی سے مستثنیٰ ہوں گے، ساتھ ہی یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ ان تمام فلسطینی طلباء کو ماہانہ رقم (شہریہ)بھی ادا کی جائے گا جو الازہر یونیورسٹی میں یا البعوث الاسلامیہ میں تعلیم حاصل کریں گے۔

احمد الطیب نے مزید کہا : الازہر غزہ میں مسلمانوں پر ہونے والے وحشیانہ حملوں کی وجہ سے وہاں زیر تعلیم فلسطینی طلباء پر خصوصی توجہ دے رہا ہے اور اس سلسلے میں میں بذات خود صورتحال کا جائزہ لے رہا ہوں۔

انہوں کہا کہ الازہر دروازے ہمیشہ فلسطینیوں کے لیے کھلے ہیں، فلسطینی طلباء کو چاہیے کہ وہ اپنے ملک و قوم کی خدمت کے لیے دینی اور دنیاوی علوم حاصل کرنے کی پوری کوشش کریں اور مصر و فلسطین میں الازہر کے بہترین سفیر بنیں۔

جامعۃ الازہر اور البعوث الاسلامیہ یونیورسٹی میں زیر تعلیم فلسطینی طلباء کو ٹیوشن فیس کی ادائیگی سے مستثنیٰ کرنے کے حوالے سے شیخ الازہر کے حکم کے مطابق اس وقت اس یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے 75 طلاب کی درخواستوں کے علاوہ 444 مرد و خواتین طلباء بھی شامل ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .