۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
الأزهر

حوزہ/ جامعۃ الازہر مصر نے تمام اسلامی اور عرب ممالک اور تمام غیرت مند اور با ضمیر انسانوں سے سویڈش مصنوعات کا مکمل طور پر بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جامعۃ الازہر مصر نے تمام اسلامی اور عرب ممالک اور تمام غیرت مند اور با ضمیر انسانوں سے سویڈش مصنوعات کا مکمل طور پر بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔

جامعۃ الازہر نے اپنے ایک بیان میں کہا : خدا کی مقدس کتاب قرآن کریم کی حمایت میں تمام سویڈش مصنوعات اور پروڈکٹ کا پوری طرح بائیکاٹ کیا جا رہا ہے، آزادی بیان کے زیر سایہ بار بار قرآن کریم کی توہین ناقابل قبول ہے اور اس ا شتعال انگیز حرکت سے تمام مسلمانوں کے خلاف ایک سازش کی جا رہی ہے اور انہیں اکسانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

جامعۃ الازہر نے تمام اسلامی اور عرب ممالک کی حکومتوں سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ طرح کی بے حرمتی کے خلاف سنجیدہ اور متحد موقف اختیار کریں جو کسی بھی طرح قابل قبول نہیں ہے، اور مقدسات اسلامی کو نشانہ بنانے کی ناپاک حرکت ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .