۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
آیت الله العظمی بشیر نجفی

حوزہ/ مرجع تقلید نے کہا کہ کئی ملیون انسانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا حقوق الانسان اور آزادی کے ضمن میں نہیں آتا آزادی رائے کا مطلب دوسروں کا احترام بھی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مرکزی دفتر آیت اللہ العظمیٰ الحاج حافظ بشیر حسین نجفی نے سویڈن میں مسلمانوں کے مقدسات کی اہانت اور بے حرمتی پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے سویڈن کی حکومت اور وہاں کی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے اپنا مذمتی بیان جاری کیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ غیرت مندوں کی پیشانیاں شرم سے پانی پانی ہو گئیں جب گزشتہ ایام میں کچھ جاہلوں اور حق کے دشمنوں کے ذریعہ قرآن مجید اور ہمارے دینی و مذہبی عقائد پر زیادتی کی گئی ہم سویڈن اور وہاں کی عوام کے عقلمندوں کو باور کرانا چاہتے ہیں کہ:

۱:۔ بغیر کسی شک و شبہ کے کئی ملیون انسانوں کے جذبات اور عقائد کو ٹھیس پہنچانا اس پر زیادتی کرنا اس کی بے حرمتی حقوق الانسان اور انسان کی آزادی کے ضمن میں رتی برابر بھی نہیں آتا عقلمندوں کا اتفاق ہے کہ آزادی رائے کا مطلب دوسروں کا احترام بھی ہے۔

۲:۔ کتابوں کو نذر آتش کرنے کے زمانے کا عالم بشریت نے سامنا کیا ہوا ہے وہ معاشرے جو خود کو مہذب معاشرہ کہتے ہیں انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ تاریخ ثقافت کا سب سے بُرا دور وہ تھا اور ایسا کرنے والے تاریخ کے بڑے مجرم ہیں۔

۳:۔ عزت کی علامت اور کسی بھی قوم کی مقدس کتاب کو نذر آتش کرنا اس قوم کے خلاف اعلان جنگ ہے یہ وحشیانہ عمل کے ساتھ ساتھ دہشت گردی کے ضمن میں بھی آتا ہے۔

۴:۔ یہ ہمارے لیے مزید تکلیف دہ ہے کہ یہ مجرمانہ عمل سیاسی اغراض و مقاصد کے تحت انجام دیا گیا یہ سیاست کا بدترین استحصال اور اس کی بُری صورت ہے۔

۵:۔ اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ سویڈن کی حکومت اپنی خود مختاری کی علامتیں جیسے ملکی پرچم اور سفارتوں پر زیادتیوں کو ناقابل قبول عمل سمجھتی ہے پھر کس طرح وہ مسلمانوں کی سب سے بڑی علامت کی توہین اور بے حرمتی پر رضامند ہیں؟

ولا حول ولا قوۃ الا باللہ العلی العظیم

سویڈن میں توہین قرآن کی بے حرمتی پر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی کا مذمتی بیان

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .