۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
روسیه

حوزہ/ روس کے متعدد مفتیوں نے اپنے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنا یورپی معاشرے کے زوال اور بے دینی کی دلیل ہے جو کہ توہین کو جمہوریت کا نام دیتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، روس کے متعدد مفتیوں نے اپنے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سویڈن میں قرآن پاک کو نذر آتش کرنا یورپی معاشرے کے زوال اور بے دینی کی دلیل ہے جو کہ توہین کو جمہوریت کا نام دیتا ہے۔

روس کے ماسکو ریجن کے مفتی روشان ابیاسوف نے کہا: "ہمیشہ خبروں کے ذریعے یہ دیکھنے کو ملتا ہے کہ سویڈش معاشرہ کس معنوی اعتبار سے زوال کا شکار ہے، اور لوگ اسی انحطاط کو جمہوریت سمجھ رہے ہیں، اسلام کی عظیم عید ’’عید الاضحی‘‘ کے دن سویڈش پولیس کی طرف سے توہین مذہب کی اجازت اسی بات کی طرف اشار ہے، اس سے صاف ظاہر ہے کہ سویڈن کس طرح سے انحطاط کا شکار ہے۔

ابیاسوف نے مزید کہا: ایسا لگتا ہے کہ ماضی میں اس طرح کے اقدامات پر مسلمانوں کا احتجاج اور غصہ سویڈن کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتا، جس طرح لوگوں کے مذہبی جذبات ان کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتے۔

انہوں نے کہا: روس کے مسلمان قرآن کریم کی اس بے حرمتی پر سخت ناراض ہیں اور وہ اس نفرت انگیز عمل کی ہر طرح سے مذمت کرتے ہیں جو سویڈن میں انجام دیا گیا۔

ماسکو کے مفتی الدار علاء الدینوف نے بھی اس بات پر زور دیا کہ قرآن صرف ایک کتاب نہیں ہے، بہت سے لوگوں کے لیے صرف یہ ایک مقدس کتاب ہے،بلکہ قرآن قانون زندگی ہے، خدا وند متعال کا قانون ہے، جس کی پیروی اربوں لوگ کرتے ہیں، اس طرح کی شرمناک حرکت یورپی معاشرے کے زوال کی حد کو ظاہر کرتی ہے جو نہ صرف زوال پذیر ہے بلکہ روحانی طور پر مردہ ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .