۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
سید جاوید عباس رضوی

حوزہ/ انٹرنیشنل مسلم یونٹی کونسل کے جنرل سیکرٹری سید جاوید عباس رضوی نے کہا کہ امہ کو آپس کے مسائل میں الجھنے کی بجائے اس طرح کی قبیح حرکتوں اور انتہاءپسندی کے خلاف متحد و یکجا ہونے کی ضرورت ہے ، اس طرح کی قبیح حرکت اور توہین بین الاقوامی قوانین ، چارٹرز کی سنگین ترین خلاف ورزی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،انٹرنیشنل مسلم یونٹی کونسل کے جنرل سیکرٹری سید جاوید عباس رضوی نے سویڈن میں ہونے والے توہین قرآن پاک کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہاہے کہ اس سے بڑھ کر کیا انتہاء پسندی ہوگی کہ انسانیت کےلئے رہنمائی کرنے والی سب سے عظیم الہٰی آفاقی پیغام کی اس طرح توہین کی جائے اور عالمی ادارے صرف تکتے رہ جائیں۔

انہوں نے کہا کہ امہ کو آپس کے مسائل میں الجھنے کی بجائے اس طرح کی قبیح حرکتوں اور انتہاءپسندی کے خلاف متحد و یکجا ہونے کی ضرورت ہے ، اس طرح کی قبیح حرکت اور توہین بین الاقوامی قوانین ، چارٹرز کی سنگین ترین خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کہا ہے کہ مذہبی اصولوں کی جان بوجھ کر توہین اور مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے کہ مغربی دنیا فتنہ و فساد پھیلا کر عالمی سلامتی کو ختم کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے مسلم ممالک کی حکومتوں اور علماء کرام سے قرآن پاک کو نذر آتش کرنے جیسے گھناؤنے عمل کی مذمت کے علاوہ ایسے واضح عملی اقدامات کی اپیل کی ہے، جس کے نتیجے میں آئندہ کسی کو بھی ایسے قابل مذمت اقدامات کی جرات تک پیدا نہ ہوسکے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یورپ نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، دیگر انبیائے الہیٰ، آسمانی کتابوں اور دینی رہنماؤں کی توہین کو معمول بنا لیا ہے اور سوئیڈن کے اعلیٰ عہدے داروں سمیت یورپی حکام بھی آزادی اظہار رائے کی آڑ میں اس نفرت انگیز اقدام کو صحیح ٹھہراتے ہیں اور اسلامو فوبیا، نسل پرستی اور منافرت کے خلاف خاموشی اختیار کر لیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے اقدام کو اتحاد اسلامی سے ہی متحد ہوکر روکا جاسکتا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .