۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
الحان عمر

حوزہ/ امریکی پارلیمنٹ کی رکن الحان عمر نے کہا ہے کہ ریپبلکن پارٹی کے کچھ رہنما کانگریس میں کسی مسلمان کو نہیں دیکھنا چاہتے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی پارلیمنٹ کی رکن الحان عمر نے کہا ہے کہ ریپبلکن پارٹی کے کچھ رہنما کانگریس میں کسی مسلمان کو نہیں دیکھنا چاہتے۔

الحان عمر نے کہا کہ امریکی پارلیمنٹ کے اسپیکر Kevin Owen Mc Carthyامریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کی کمیٹی سے مجھے نکالنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ امریکی پارلیمنٹ کے اسپیکر کی طرح کچھ دوسرے رہنما بھی اسلامو فوبیا کے حامی ہیں۔

الہان نے کہا کہ آپ کو یاد ہوگا کہ جب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست منیسوٹا کا دورہ کیا تھا تو انہوں نے مسلمان تارکین وطن کی توہین کی تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آپ کو یہ بھی یاد ہوگا کہ ریپبلکن نمائندے لارین بوئبرٹ نے مجھے دہشت گرد خاتون کہا تھا۔

امریکی ایوان نمائندگان کی رکن الحان عمر نے کہا کہ یہ وہ لوگ ہیں جو اسلامو فوبیا کو فروغ دینے کے حق میں ہیں۔ یہ وہ قسم کے لوگ ہیں جو امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کی کمیٹی میں مسلمان خاتون کی موجودگی کو پسند نہیں کرتے۔ کیون میکارٹی چاہتے ہیں کہ مینیسوٹا کی ڈیموکریٹ نمائندے الحان عمر کو ان کے یہود مخالف بیانات پر خارجہ امور کی کمیٹی سے برطرف کر دیا جائے۔

واضح رہے کہ الحان عمر کئی بار کہہ چکی ہیں کہ کانگریس میں امریکہ اور اسرائیل کے تعلقات پر گہری نظر رکھی جانی چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .