۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
دیداربا نخست وزیر پاکستان

حوزہ / اسلامی تعاون تنظیم کے سکریٹری جنرل حسین ابراہیم طہ کے دورہ پاکستان اور اس ملک کے وزیر اعظم سے ملاقات کے دوران دونوں فریقوں نے عالمِ اسلام کو درپیش چیلنجز اور مسائل پر تبادلۂ خیال کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی بین الاقوامی سروس کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل کے دورہ پاکستان اور اس ملک کے وزیر اعظم سے ملاقات کے موقع پر فریقین نے مسئلہ فلسطین اور افغانستان سمیت عالم اسلام سمیت دنیا بھر کو درپیش مسائل اور مشکلات پر تبادلہ خیال کیا۔

اس ملاقات میں اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ نے عوام بالخصوص جموں و کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے دین اسلام کی تبلیغ و اشاعت کے لیے مسلمانوں کی کوششوں کی ضرورت پر زور دیا اور کہا: دنیا بھر میں دشمنوں کی جانب سے اسلامو فوبیا کے سلسلہ میں کی جانے والی کوششیں ایک سنگین خطرہ ہے اور ہمیں اس کی روک تھام کے لیے بھرپور کوشش کرنی چاہیے۔

وزیراعظم پاکستان نے اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات میں دنیا بھر میں مسلمانوں کو درپیش تنازعات کے حل کے لیے اپنے اصولی موقف اور مسلسل حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .