۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مجلس نمایندگان آرژانتین

حوزہ/ ارجنٹائن کے ایوان نمائندگان میں قرطبہ ریاست کے نمائندے ’سوہر السوکاریا‘ نے 15 مارچ کو اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن قرار دینے کی تجویز پیش کی ہے، اس منصوبے کا بنیادی مقصد بیداری میں اضافہ اور مسلم کمیونٹی کے لیے احترام کو فروغ دینا اور اسلامو فوبیا کے واقعات کی فوری شناخت کرنا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ارجنٹائن کے ایوان نمائندگان میں قرطبہ ریاست کے نمائندے ’سوہر السوکاریا‘ نے 15 مارچ کو اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن قرار دینے کی تجویز پیش کی ہے، اس منصوبے کا بنیادی مقصد بیداری میں اضافہ اور مسلم کمیونٹی کے لیے احترام کو فروغ دینا اور اسلامو فوبیا کے واقعات کی فوری شناخت کرنا ہے۔

اس منصوبے کے لیے جن دیگر اہداف کا تعین کیا گیا ہے، ان میں ملک کی ایگزیکٹو باڈی کی جانب سے لوگوں کو اسلام فوبیا اور معاشرے پر اس کے منفی اثرات سے آگاہ کرنے کے لیے مہم چلانا ہے۔ اس کے علاوہ، حکومت اس منصوبےکے نفاذ کے لیے اس شعبے میں سول اداروں اور دیگر اداکاروں کے ساتھ تعاون کرنے کی پابند ہے۔

اس منصوبے کے آرٹیکل 4 میں کہا گیا ہے: اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے عالمی دن پر، بین الثقافتی مکالمے اور باہمی احترام کو فروغ دینے کے لیے اجتماعات، اور بین المذاہب مکالمے جیسی سرگرمیاں انجام دی جائیں گی۔

اس منصوبے کے ایک اور حصے میں یہ طے کیا گیا ہے : اسلامو فوبیا، جس کی تعریف "مسلمانوں کے خلاف دشمنی اور امتیازی سلوک" کے طور پر کی جاتی ہے اور جو کہ پوری دنیا میں مسلمانوں کے خلاف روزانہ ہوتا رہتا ہے اور حالیہ برسوں میں اسلاموفوبیا میں بھی اضافہ ہوا ہے، اس لیے ایک دوسرے کے تئیں رواداری کی سطح کو بڑھایا جائے اور مختلف ثقافتوں اور مذاہب کے درمیان مکالمے انجام دئے جائیں اور باہمی احترام کو اہمیت دی جائے۔

واضح رہے کہ گزشتہ بدھ کو سینیٹ میں لا ریوجا ریاست کے نمائندے ریکارڈو گویرا نے اسلامو فوبیا کے خلاف جنگ کو عزت دینے اور رواداری، امن ، مذاہب اور عقائد کی آزادی کے احترام کو فروغ دینے کے لیے عالمی مکالمے کے نعرے کے ساتھ ایک تقریب کا اہتمام کیا تھا، اس تقریب میں سینیٹرز کے علاوہ مختلف ممالک کے سفیر اور اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .