۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
image-20230123234340-1.png

حوزه/ اسلامی مرکز ارجنٹائن نے ایک بیان میں سوئیڈن میں مقیم ڈنمارکی انتہا پسند شخص کی طرف سے قرآن مجید کی توہین کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی مرکز ارجنٹائن نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے سوئیڈن میں مقیم ڈنمارکی انتہا پسند راسموس پالوڈان نامی شخص کی طرف سے قرآن مجید کی توہین کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے روز، سویڈش حکومت نے ایک عوامی تقریب کیلئے اجازت نامہ جاری کیا تھا جس میں ڈنمارک میں موجود انتہا پسند جماعت کے رہنما سوئیڈش ڈنمارکی راسموس پالوڈان نے ترک سفارت خانے کے سامنے قرآن مجید کی بے حرمتی کی۔

یاد رہے کہ اپریل 2019ء سے، پالوڈان نے ڈنمارک اور سوئیڈن میں مکمل استثنیٰ کے ساتھ قرآن مجید کے متعدد نسخوں کی توہین کی ہے۔

اسلامی مرکز ارجنٹائن نے اس اسلامو فوبک، نفرت انگیز اور لوگوں کے باہمی تعلقات کو نقصان پہنچانے والے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اسلامی مرکز ارجنٹائن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں تاکید کی ہے کہ اسلام صلح و عدالت اور اللہ تعالٰی کی مخلوقات کے درمیان مکالمے، افہام و تفہیم اور یکجہتی کا دین ہے۔ نیز، جمہوریہ ارجنٹائن کی اسلامی برادری نے قومی اور بین الاقوامی حکام، اقوام متحدہ، انسانی حقوق کی تنظیموں اور بین الاقوامی عدالت سے مطالبہ کیا کہ وہ نسل پرستی اور اسلامو فوبیا کی ان کارروائیوں کی مذمت کرتے ہوئے اس بات کو یقینی بنائیں کہ مستقبل میں ان جیسی کارروائیوں کا اعادہ نہ ہو۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .