۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
کویت پارلیمنٹ

حوزہ/ سویڈن میں قرآن پاک کی توہین کے ردعمل میں کویتی پارلیمنٹ کے ارکان نے سویڈن کے بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کویتی پارلیمنٹ کے 41 اراکین نے سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں ترکی کے سفارت خانے کے سامنے قرآن پاک کو نذر آتش کرنے کے لیے ڈنمارک کی اسلام دشمن اور انتہا پسند جماعت "اسٹرام کورس" کے سربراہ "راسموس پالوڈان" کی مذمت کی ہے۔

کویتی پارلیمنٹ کے 41 ارکان نے ایک بیان میں پالوڈان کے توہین آمیز فعل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ وقتاً فوقتاً حکومتوں کی رضامندی سے دہرایا جاتا ہے جو کہ بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کے خلاف ہے۔

ان نمائندوں نے اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ اس طرح کے اقدامات سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوتے ہیں، اسٹاک ہوم میں ترکی کے سفارت خانے کے سامنے قرآن پاک کو جلانے کی اجازت دینے کے سویڈش حکومت کے موقف کی مذمت کی۔

اطلاع کے مطابق، کویتی اراکین پارلیمنٹ نے دنیا کی تمام پارلیمانوں سے بھی کہا کہ وہ سویڈش حکومت اور مسلمانوں کے اصولوں کا احترام نہ کرنے والی تمام حکومتوں کا بائیکاٹ کریں۔

ان نمائندوں نے مزید کہا: "یہ اقدامات لوگوں کے دلوں میں قرآن کی حرمت کو کبھی کم نہیں کریں گے۔"

واضح رہے کہ ہفتے کے روز ڈنمارک کی اسلام مخالف اور انتہا پسند جماعت "اسٹرام کورس" کے رہنما راسموس پالوڈان نے سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں ترکی کے سفارت خانے کے سامنے قرآن پاک کو نذر آتش کیا اور اس ملک کی پولیس فورسز نے بھی اس کی حمایت کی۔

اس سلسلے میں، روسی چینل رشاتودی نے اطلاع دی ہے کہ پالوڈن نے 21 جنوری کو اسٹاک ہوم میں ترک سفارت خانے کے سامنے منصوبہ بند مظاہرے کے دوران سویڈن کی پولیس سے قرآن پاک کو جلانے کی اجازت حاصل کی تھی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .