۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
جاپانی سفیر

حوزہ/ جاپانی سفیر نے کہا کہ "میں کربلا کا دورہ کرکے بہت خوش ہوں، یہ شہر جو مسلمانوں اور عراق کے لیے اہم ترین شہروں میں شمار ہوتا ہے، ایک اہم ثقافتی ورثہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عراق میں جاپان کے سفیر سوزوکی کوتارو اور ان کے ہمراہ وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کے سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ ضیاء الدین سے ملاقات کی۔

سیکرٹری جنرل سید مصطفیٰ مرتضیٰ ضیاء الدین، ان کے نائب اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے متعدد ارکان نے جاپانی سفیر کی آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

ملاقات کے دوران روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے متعدد خدماتی،تعلیمی، فکری اور شہری منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سویڈن کے سفیر نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی مختلف شعبہ جات میں کارکردگی کو بے حد سراہا۔

اس کے بعد سفیر اور اس کے ساتھ آنے والے وفد نے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کےمختلف حصوں کا دورہ بھی کیا۔

اس دورے کے اختتام پر، جاپانی سفیر نے کہا کہ "میں کربلا کا دورہ کرکے بہت خوش ہوں، یہ شہر جو مسلمانوں اور عراق کے لیے اہم ترین شہروں میں شمار ہوتا ہے، ایک اہم ثقافتی ورثہ ہے۔

انھوں نے تصدیق کی کہ "روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے منصوبوں نے مجھے متاثر کیا ہے اور میں انہیں دیکھنے کے لیے مستقبل میں ایک اور دورہ کروں گا۔ میں ان کامیابیوں پر اس مقدس مقام سے وابستہ سٹاف کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کی مزید ترقی کی خواہش کرتا ہوں۔"

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .