۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
روضہ مبارک حضرت عباس (ع) کی 33ویں سالانہ تہران انٹرنیشنل بک فیئر میں شرکت اور ثقافتی سرگرمیاں

حوزہ/ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے پویلین کے ڈائریکٹر پروفیسر حیدر طالب ممیتھا نے کہا کہ اس اہم بین الاقوامی علمی و ثقافتی فورم میں شرکت روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکری و ثقافتی منصوبوں میں شامل ہے جن کا مقصد کتاب اور مطالعہ کی عادت کو فروغ دینا اور ایسی نمائشوں کے ذریعے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی اہم فکری اور ثقافتی مصنوعات کو متعارف کروانا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام 33ویں سالانہ تہران انٹرنیشنل بک فیئر اپنی متنوع علمی، ادبی، ثقافتی اور خدماتی پبلیکیشنز کے ساتھ بھرپور شرکت کر رہا ہے۔ اس نمائش میں شعبہ فکروثقافت اور شعبہ معارف اسلامی و انسانی روضہ مبارک کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے پویلین کے ڈائریکٹر پروفیسر حیدر طالب ممیتھا نے کہا کہ اس اہم بین الاقوامی علمی و ثقافتی فورم میں شرکت روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے فکری و ثقافتی منصوبوں میں شامل ہے جن کا مقصد کتاب اور مطالعہ کی عادت کو فروغ دینا اور ایسی نمائشوں کے ذریعے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی اہم فکری اور ثقافتی مصنوعات کو متعارف کروانا ہے۔"

انہوں نے مزید کہا کہ جیسا کہ اس نمائش میں آنے والے تمام وزیٹرز جانتے ہیں کہ روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے پویلین میں فکری و ثقافتی منشورات کی نمائش کے علاوہ بھی کئی خصوصی سرگرمیاں شامل ہیں جن میں سب سے نمایاں ہیں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے گنبد پر لہرانے والے عَلَم کی موجودگی، شفاف صندوق میں رکھے ہوئے اس علم کی زیارت کے لیے مومنین کی بڑی تعداد آرہی ہے اور مومنین اس کی زیارت کو اپنے آنکھوں کا روحانی و معنوی سرمہ قرار دیتے ہیں۔

حضرت عباس(ع) کے نام پیغام کے عنوان سے خط لکھنے کے لیے مختص صندوق "ایک ثقافتی مقابلہ اور انعامات" انھوں نے کہا ،" ان فکری و ثقافتی سرگرمئیوں کے ساتھ ساتھ نمائش میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کا پویلین سینکڑوں فکری وعلمی مطبوعات جن میں انسائیکلو پیڈیاز، کتابیں اور رسائل شامل ہیں، نمائش کے لئے پیش کر رہا ہے۔ یہ تمام مطبوعات روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے شعبہ معارف اسلامی و انسانی اور شعبہ فکروثقافت سے وابستہ مراکز نے شائع کی ہیں۔ اس کے علاوہ فنون لطیفہ سمیت ثقافتی ورثہ سے متعلق متعدد کام اور فن پارے بھی نمائش کے لئے پیش کئے گئے ہیں۔ ان فن پاروں کو نمائش میں پیش کرنے کا مقصد اسلامی ورثے کا احیاء ہے۔"
قابل ذکر ہے کہ 33 واں تہران بین الاقوامی کتاب میلہ (11 تا 21 مئی 2022) تک جاری رہے گا۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ حالیہ برسوں میں روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی متعدد مقامی و بین الاقوامی کتاب میلوں میں وسیع پیمانے پر موجودگی اور شرکت رہی ہے۔ اس اہم نمائش میں حصہ لینے کےعلاوہ حرم مطہرنے اہل بیت (ع) کی فکروتعلیمات کو عام کرنے کے لئےملکی اور بین الاقوامی سطح پر نمائشوں اور اس طرح کی دیگرتقریبات میں شرکت کی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Ghulam Hasnain IN 08:53 - 2022/05/15
    0 0
    کاش ھم استفادہ کرتے